11

امریکا نے نیا جنگی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیا

واشنگٹن: ایران سے بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے نیا جنگی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن گزشتہ روز سینٹرل کمانڈ کے علاقے میں پہنچنے کے بعد آپریشنز انجام دے رہا ہے۔

سینٹ کام نے کہا کہ جارچ واشنگٹن کو ابراہم لنکن کی جگہ تعینات کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی قانون سازوں نے ابراہم لنکن کے عملے کی ذہنی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ میڈیا پر بھی سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں