143

جلال پور پیروالا المصطفیٰ کی خیمہ بستیوں میں مقیم متاثرین میں راشن کی تقسیم ملتان کی وہ تحصیل جہاں سیلاب نے کچھ نہیں چھوڑا، تباہی و بربادی کی المناک داستانیں

ایمز رپورٹ
تصاویر ناصر اقبال
دریائے چناب اور دریائے ستلج کے بیچ ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا جو ملتان شہر سے تقریباً88 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع ہے تین لاکھ آبادی والا شہر اور اس کے گرد 80 فیصد علاقہ سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا جہاں پر المصطفیٰ کے کارکن پہلے دن سے ہی متاثرین کی اشک شوئی میں مصروفِ عمل ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقامات سے پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہیں دو وقت کا گرم کھانا پکایا گیا۔ المصطفیٰ نے یہاں پر اپنا لائیو کچن قائم کیا۔ متاثرین کے لیے خیمہ بستی قائم کی گئی جہاں پر انہیں ضروری طبی سہولتیں بھی بہم پہنچائی گئیں۔
سیلاب گزر چکا ہے مگر جلال پور میں المناک تباہی کے مناظر جا بجا بکھرے پڑے ہیں۔ گھر گر چکے ہیں، مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، زرعی زمینیں کئی کئی فٹ ریت نے بنجر بنا دی ہیں، ،پینے کا پانی ہے نہ ہی کھانے کا اشیا، ایسے میں المصطفیٰ ویلفیئر نے متاثرین کو جو اس کی قائم کی ہوئی خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں ان میں سردیوں کے لیے گرم بستر، ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا جس میں تمام اشیائے ضروریہ آٹا، گھی، دالیں، چینی، مسالہ جات وغیرہ شامل ہیں انہیں پہنچائی گئیں ہیں تاکہ متاثرین کو کھانے پینے کی کوئی قلت نہ ہو، المصطفیٰ کا عزم ہے کہ وہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کا ساتھ دے گا۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں المصطفیٰ پاکستان کی مینیجنگ ڈائریکٹر نصرت سلیم، محترمہ پروین شیخ،نواز کھرل اور ارحم سلیم قادری نے بھی شرکت کی ۔ نصرت سلیم نے متاثرین کو یقین دلایا کہ المصطفیٰ اپنے تمام تر وسائل آپ کی بحالی کے لیے وقف کر چکا ہے وہ دن دور نہیں جب آپ تمام لوگ واپس اپنی زندگی میں لوٹ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں