175

پاکستان کے سرد علاقوں میں’’ المصطفیٰ‘‘ کی 40 روزہ فری آئی کیمپوں کی خصوصی مہم

20 مئی تا 30 جون ۔۔۔ مری ، سوات ، ایبٹ آباد ، چترال اور آذاد کشمیر میں لگائے گئے، 20 کیمپوں میں 864 مفت آپریشن ، 9333 آنکھوں کا مفت معائنہ ، 3570 نظر کے چشمے مفت تقسیم

رپورٹ : محمد نواز کھرل


المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام سارا سال ملک بھر میں فری آئی کیمپوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کے تحت گرمی کے موسم میں سرد علاقوں میں 20 مئی تا 30 جون فری آئی کیمپوں کی خصوصی مہم چلائی گئی ۔۔۔ 40 روزہ اس مہم کے دوران مری ، سوات ، ایبٹ آباد ، چترال اور آذاد کشمیر کے مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں فری آئی کیمپ لگائے گئے ۔۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں غریب اور مستحق افراد کو آنکھوں کے مفت علاج ، مفت معائنہ ، مفت آپریشن ، نظر کے چشموں اور ادویات کی مفت فراہمی کے لئے لگائے گئے ان 20 کیمپوں میں 9333 افراد نے استفادہ کیا ۔ یہ کیمپ جن شہروں اور قصبوں میں لگائے گئے ان میں پوٹھ شریف مری ، راولا کوٹ ( آذاد کشمیر ) ، فارورڈ کہوٹہ( آذاد کشمیر ) ، باغ ( آذاد کشمیر ) ، بلوچ ( آذاد کشمیر ) ، کوٹلی ( آذاد کشمیر ) ، پنجوسہ( آذاد کشمیر ) ، چلہانہ( آذاد کشمیر ) ، اٹھمقام( آذاد کشمیر ) ، شاردہ ( آذاد کشمیر ) ، کوٹنالی( ایبٹ آباد ) ، کالام ( سوات خیبرپختونخواہ ) ، اپر دیر ( خیبرپختونخواہ ) ، بشام ضلع شانگلہ ( خیبرپختونخواہ ) ، مدین ، سوات ( خیبرپختونخواہ ) ، خانس پور ، ایوبیہ ضلع ایبٹ آباد ( خیبرپختونخواہ ) ، اپر چترال ، لوئر چترال شامل ہیں ۔۔ سرد علاقوں میں المصطفیٰ کی اس تازہ مہم کے دوران سفید موتیا کے 864 مفت آپریشن کر کے بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کی گئی ۔۔۔ جبکہ 3570 نظر کے چشمے مفت تقسیم کئے گئے ۔۔۔ ان کیمپوں کے دوران لاکھوں روپے کی ادویات بھی ضرورت مند افراد کو مفت فراہم کی گئیں ۔۔۔ ہر آپریشن سے پہلے بلڈ پریشر ، شوگر ، ہیپاٹائٹس بی ، سی ، ایڈز کے ٹیسٹ بھی مفت کئے گئے ۔ حسیب’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ نے ان کیمپوں میں کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیئے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں