140

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اور ٹیئر ٹو سمال آرگنائزیشن مانچسٹر کے اشتراک سے 450 متاثرین سیلاب میں راشن اور بستروں کی تقسیم

علی پور میں ہونے والی اس تقریب میں المصطفیٰ کی ایم ڈی نصرت سلیم اور برطانیہ کی معروف سماجی و فلاحی شخصیت بلال غفور کی خصوصی شرکت
ایمز رپورٹ
عکاسی : ناصر اقبال

علی پور ضلع مظفر گڑھ ۔۔۔ حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ۔۔۔ آج یہاں پر المصطفی اور ٹیئر ٹو سمائل آرگنائزیشن کے اشتراک سے ساڑھے چار سو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن اور بستر تقسیم کئے گئے ۔۔ اس ڈسٹری بیوشن میں مانچسٹر ( یوکے ) سے معروف فلاحی اور کاروباری شخصیت بلال غفور اور المصطفی پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم نے خصوصی شرکت کی ۔۔۔ اس موقع پر المصطفی ٹیم ارحم سلیم قادری ، حامد رضا ، حسیب مصطفے کے علاوہ سعید ظفر کھچی ( سابق صدر انجمن طلبہ اسلام ) محبوب عالم جتوئی ، ملک اسلم نائچ ، آصف گھلو ، ملک فیاض والوٹ اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں