133

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا

چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حارث عتیق اور ’’یوکے پی سی سی آئی‘‘کے چیئر مین سردار شفقت نے مغربی لندن کے علاقہ ہونسلو میں ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ‘‘کے دفتر کا دورہ
وجاہت علی خان
’’ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ پاکستان، برطانیہ اور دُنیا کے بیشمار ممالک میں انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حارث عتیق اور ’’یوکے پی سی سی آئی‘‘کے چیئر مین سردار شفقت نے مغربی لندن کے علاقہ ہونسلو میں ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ‘‘کے دفتر کا دورہ کیا اورالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف فلاحی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد اور ان کی پوری ٹیم کی انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا، اس موقع پر حارث عتیق کوالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے مختلف شعبوں اور ان میں کام کرنے والے مرد و خواتین سے متعارف کروایا گیا اورپاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری اور مستقبل قریب کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئیں ،یو کے پی سی سی آئی کےچیئر مین سردار شفقت نے لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حارث عتیق نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی اور اوور سیز پاکستانیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور خدشات سمیت مختلف دلچسبی کے امور پرتفصیلی بات چیت کی ، لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حارث عتیق نےالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی پاکستان میں فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لندن اور برطانیہ بھر میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کے وطن سے متعلق جذبات کو دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوتی ہے ، حارث عتیق ،عبدالرزاق ساجد ، یوکے پی سی سی آئی کی چیئرمین سردار شفقت ،ہونسلو جامع مسجد کے جنرل سیکرٹری چوہدری شفیق الرحمان ،سولسٹر زبیر اعوان ،افضل کیانی اور دیگر شرکا نے اس موقع پر حارث عتیق کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کی کاروباری کمیونٹی اوور پاکستانیوں کی ساتھ ملکر وطن عزیز میں سرمایہ کاری پر کام کریں گے ، اس موقع پرالمصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کی جانب سے مقامی ریستوران میں مزید تفصیلی تبادلہ خیال اور ظہرانے کا انتظام کیا گیا جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابسطہ مقامی صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان میں فلاحی کاموں کے حوالے سے مزید سنجیدہ اقدامات پر اظہار خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں