135

لیڈز یونیورسٹی لاہور میں ’’المصطفیٰ‘‘ کی شجرکاری مہم

محمد نواز کھرل

’’المصطفیٰ‘‘ کی Make the world greener مہم کے سلسلہ میں لیڈرز یونیورسٹی لاہور میں ” ون سٹوڈنٹ ون ٹری ” کے سلوگن کے تحت شجرکاری کا دن منایا گیا ۔ یونیورسٹی کے مختلف گوشوں میں سینکڑوں پودے لگائے گئے اور درخت لگا کر پاکستان کو سرسبز بنانے کے عزم کے اظہار کے لئے جہازی سائز بورڈ پر دستخط کئے گئے ۔ اس مہم میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ بھی جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوئے ۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں پی ایچ اے لاہور کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید اور ’’المصطفیٰ‘‘ کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ہیڈ محمد نواز کھرل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ مہم کے کوآرڈینیٹرکے فرائض معروف یوتھ ایکٹیوسٹ دانش وڑائچ نے سرانجام دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں