143

ضلع خانیوال، تحصیل میاں چنوں میں المصطفیٰ متاثرینِ سیلاب کے شانہ بشانہ

موضع موسیٰ علی ککھ کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم
ایمز رپورٹ
تصاویر طارق حسن

ملتان ڈویژن ہمیشہ سے ہی سیلاب سے متاثر ہوتا ہے مگر حالیہ سیلاب نے تباہی و بربادی کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ دریائے چناب ، ستلج اور راوی تینوں کا پانی جب اس ڈویژن سے گزرا تو اس نے راستے میں آنے والے صرف کھیت کھلیان ہی نہیں اجاڑے بلکہ گھر بار اور مویشی تک بہا کر لے گیا۔ اب متاثرین ہیں ان کے دکھ ہیں اور ان کی اشک شوئی میں مصروف حکومتی اور فلاحی ادارے ہیں جن میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ صف اوّل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں جہاں متاثرین کو پہلے روز سے ہی پکا پکایا کھانا فراہم کیا گیا وہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے مال مویشیوں کے لیے چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ اب اگلے مرحلے میں المصطفیٰ نے متاثرین میں سردیوں کے لیے رضائیاں اور خشک راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ متاثرین کے چولہے ٹھنڈے نہ ہوں کیونکہ ان کے تمام سامان اور گندم وغیرہ پانی بہا کر لے گیا ہے اب ان کے پا س کچھ نہیں بچا۔ راشن میں تمام اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔ المصطفیٰ کی راشن تقسیم مہم کی براہ راست نگرانی ایم ڈی نصرت سلیم کرہی ہیں انہیں اپنے ساتھ انتہائی متحرک کارکنوں کی مدد حاصل ہے جو پچھلے دو ماہ سے مسلسل متاثرین کی اشک شوئی میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں