161

صاحبزادہ عدنان قادری کا ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کے دفاتر کا دورہ

رپورٹ :حسن جاوید

لنڈی کوتل کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شیخ گل جی رحمتہ اللہ علیہ کے قابل فخر پوتے ، پیر نور الحق قادری کے بھتیجے ، سینیٹر صاحبزادہ عبدالمالک کے بیٹے صاحبزادہ عدنان قادری نے ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کے دفاتر کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے وفد میں راجہ منظور حسین، راجہ نوید حسین اور راجہ محمد ارشد محمود بھی موجود تھے، صاحبزادہ عدنان قادری نے ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کے پاکستان سمیت دُنیا بھر میں جاری انسانی فلاح کے منصوبوں کو سراہا خصوصا لاہور میں گزشتہ سال سے قائم ’’آئی ہسپتال ‘‘ کی تعریف کی کہا آنے والے ہر شخص کی بلا تحصیص آنکھوں کی تشخیص سے لے کر علاج اور آپریشن تک بالکل فری کیا جاتا ہے، صاحبزادہ عدنان قادری نے ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کےچیئرمین عبدالرزاق ساجد کی خدمات کو سراہا اور اُن کی طرف سے لاہور میں فری ہسپتال کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے اس ادارے کی ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘ پاکستان کے عہدیدار محمد نواز کھرل اور ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کے برطانیہ میں ڈائریکٹر آف پروگرام مقصود احمد بھی موجود تھے اس موقع پر وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں