47

چیئرمین المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ عبد الرزاق ساجد کے دورہ کینیڈا کے موقع پر مختلف تقریبات

المصطفیٰ ویلفئیرُ ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد دوہفتے پر مشتمل دورے پر کینیڈا پہنچ گئے، ان کی بیٹی عروہ فاطمہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عبدالرزاق ساجد کینیڈا کے مختلف شہروں میں المصطفی کینیڈا کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ اورکمیونٹی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ عبدالرزاق ساجد کے پہنچنے سے المصطفی کینیڈا میں فعال اور متحرک ہو گئی ہے۔چییرمین المصطفی نے جامع مسجد سیدہ زینب میں افطاری میں شرکت کی جس کا اہتمام طارق گیلانی ابرار گیلانی اور برادران نے کیا جس میں احباب کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔المصطفی کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجد کی خصوصی آمد اور محبت میں منعقدہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا حمد و نعت اور ختم پاک ہوا جس میں گیلانی برادران کے بزرگوں کے لیے دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی۔ چئیرمین المصطفی نے طارق غوری کے ساتھ ٹورنٹو میں ٹی وی شو میں بھی شرکت کی اور المصطفی کی عالمگیر خدمات کا تفصیلی ذکر پیش کیا اور خاص طور پر آنکھوں کھ شعبہ اور آئی کیمپوں پر روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کا عنوان
Rays of Hope تھا، اہم شرکا میں نثار کلو بھی شامل تھے۔عبدالرزاق ساجد نے کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں انجمن طلبا اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد انصاری کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں بھی شرکت کی ، چئیرمین المصطفی امسال عید الفطر کا اہم تہوار بھی اہل خانہ سے دور المصطفی کینیڈا فیملی کے ساتھ منائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں