40

المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔

اجلاس میں لندن سے المصطفیٰ کی ایم ڈی محترمہ صدف جاوید کی بذریعہ زوم خصوصی شرکت ۔۔۔ ایگزیکٹو ممبران کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوئی ۔۔ اجلاس میں المصطفیٰ آئی ہسپتال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور ہسپتال کے توسیعی منصوبہ پر ایگزیکٹو ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔۔ اجلاس میں المصطفیٰ آئی ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مستقبل کے منصوبے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ اجلاس کے شرکاء میں المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، ایگزیکٹو کمیٹی کی جنرل سیکریٹری محترمہ مسرت قیوم ، ایس ایم اشفاق ، کرنل عبدالقیوم ، توقیر احمد شریفی ، راجہ زاہد جاوید ، شیخ محمد علی چشتی ، غلام رسول صدیقی ، محترمہ ملت ظفر ، انجینئر محمد ارشد ، مسز پروین ارشد ، جبران احسن ، محمد عثمان کاہلوں ، عظیم پاشا ، محترمہ فردوس نثار کھوکھر اور دوسرے ممبران شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں