رپورٹ : حامد رضا
المصطفیٰ ہسپتال ڈھوڈیال ( مانسہرہ ) سے متصل قائم کئے گئے المصطفیٰ افطار دسترخوان میں رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہر روز افطار ڈنر کا مثالی اور معیاری اہتمام کیا گیا ۔ المصطفی دسترخوان مانسہرہ سے رمضان مہربان کے دوران ہزاروں افراد نے استفادہ کیا ۔ المصطفی دستر خواں مانسہرہ کا افتتاح علاقہ کی معروف دینی شخصیات علامہ سید قاسم شاہ اور سید حبیب الرحمن شاہ نے کیا ۔۔ یکم رمضان سے لے کر 30 رمضان تک کامیابی کے ساتھ چلنے والے اس دستر خوان میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی ۔ جن میں گوہر گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین جناب حنیف گوہر کے دیرینہ احباب تاج دین لالہ اور ارشد خان کے علاوہ مانسہرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فخر عالم شامل تھے ۔۔۔۔ بفہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران بھی ایک دن المصطفی دسترخوان مانسہرہ کے مہمان بنے ۔۔ ایک دن جناب عاطف خان کے ساتھ بفہ پکھل ویلفیئر سوسائٹی کی مرکزی قیادت نے دسترخوان کو میزبانی کا اعزاز بخشا ۔ اسی طرح ہزارہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی المصطفی دسترخوان پہ مہمان نوازی کا موقع فراہم کیا ۔ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک دن مہمان بنی اسسٹنٹ کمشنر (بفہ پکھل) محترمہ نایاب عباسی صاحبہ ۔ المصطفی دسترخوان مانسہرہ کی افطاریوں میں مددگار ٹیم ڈھوڈیال اور مختلف تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔۔ المصطفی دسترخوان پر روزانہ کی بنیاد پر 250 افراد کے لئے افطار کا انتظام کیا جاتا رہا اور سحری کے لیے بھی انتظام کیا گیا ۔ جس میں خاص طور پر ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء بھی شرکت کرتے رہے ۔۔
