26

اسلام آباد میں المصطفیٰ کی میڈیا کانفرنس المصطفیٰ نے وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کی اہم شخصیات کی کہکشاں سجا دی

عنوان :سیلاب کے نقصانات ۔ المصطفیٰ کی خدمات اور مستقبل کے خدشات
افضل بٹ ، نواز رضا ، فارق عادل ، عمر ریاض عباسی ، محسن رضا خان ، خواجہ مظہر سمیت اہم صحافیوں کی شرکت
المصطفیٰ کے فلڈ ریلیف مشن کی تفصیلات پر مشتمل ایم ڈی المصطفیٰ پاکستان محترمہ نصرت سلیم کی خصوصی بریفنگ ۔۔۔

رپورٹ : محمد نواز کھرل
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے حالیہ سیلاب کے دوران المصطفیٰ کی خدمات سے صحافی برادری کو آگاہ کرنے اور سیلاب زدگان کی مکمل بحالی کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس منعقد کی ۔ کانفرنس میں وفاقی دارالحکومت کے اہم صحافیوں نے شرکت کی ۔ تلاوت و نعت کے بعد ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے المصطفی پاکستان کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل نے بتایا کہ المصطفی نے سیلاب کے دوران مسلسل ایک ماہ سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جانفشانی سے کیا ۔ المصطفی کے سات ہزار سے زائد رضاکار اس ریلیف مشن میں دن رات مصروف رہے ۔ نواز کھرل کی ابتدائی گفتگو کے بعد المصطفی پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور سندھ کے 27 اضلاع کے 200 سے زائد مقامات پر المصطفی نے امدادی خدمات سرانجام دیں ۔ 946620 افراد کو پکا پکایا کھانا پیش کیا گیا ۔ 25 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ۔ جہاں سے 12770 افراد نے استفادہ کیا ۔ دس خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جن میں پانچ ہزار سیلاب زدگان کو رہائش ، کھانا ، پانی اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ۔ نصرت سلیم نے برقی سکرین کے ذریعے مدلل و موثر بریفنگ دی ۔ بریفنگ مکمل ہونے پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں نصرت سلیم نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیئے ۔ بعد ازاں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد افضل بٹ ، سینئر کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر فاروق عادل ، سینئر صحافی نواز رضا ، معروف اینکر عمر ریاض عباسی ، اب تک ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز محسن رضا خان ، ماہر ماحولیات خواجہ مظہر ، معروف شاعرہ ، سفرنامہ نگار راشدہ ماہین ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے المصطفی کے فلڈ ریلیف مشن کی تحسین کی اور کہا کہ ہم سب خدمت کے سفر میں المصطفی کے ساتھ ہیں ۔ کانفرنس کے اہم شرکاء میں 92 نیوز کے بیورو چیف طارق عزیز ، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک ، رانا کوثر ( صدر آر آئی یو جے دستور ) ، معروف کالم نگار ڈاکٹر طاہر تونسوی ، وقار گیلانی ( دی نیوز ) ، امتیاز عاصی ( کالم نگار روزنامہ جہان پاکستان ) ، ارشاد انصاری ( چیف رپورٹر روزنامہ ایکسپریس ) ، ایوب ناصر ( روزنامہ جنگ ) ، صبا بجیر ( ہم نیوز ) ، طاہر ملک ( تجزیہ نگار ) ، پرمیت سنگھ ( سچ ٹی وی ) ، بشارت کھوکھر ( سینئر کالم نگار ) ، اعجاز چیمہ ، اکمل شہزاد گھمن ، مصطفی صفدر بیگ ، طارق اقبال چوہدری ، سید فرخ ظفر ، مجتبی راٹھور ، نیر صدیقی شامل تھے ۔ اختتامی کلمات المصطفی کے ایڈوائزر اور سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر راجہ امجد نے ادا کئے ۔ آخر میں سجاد اظہر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ محمد نواز کھرل اور محسن علی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں