کانفرنس میں سینئر صحافیوں ، اینکرز ، اخبارات کے ایڈیٹرز ، کالم نگاروں ، وی لاگرز کی بھرپور شرکت ۔۔
المصطفیٰ پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم کی سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان کے 27 اضلاع میں جاری المصطفیٰ کے ریلیف مشن کی تفصیلات پر مشتمل مدلل و موثر بریفنگ
رپورٹ : محمد نواز کھرل
المصطفیٰ کے زیراہتمام لاہور میں ” میڈیا کانفرنس بعنوان ” سیلاب کے نقصانات ، المصطفی کی خدمات ، مستقبل کے خدشات ” منعقد کی گئی ۔ کانفرنس میں سینئر صحافیوں ، اینکرز ، اخبارات کے ایڈیٹرز ، کالم نگاروں ، وی لاگرز نے بھرپور شرکت کی ۔۔ اس موقع پر المصطفی پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم نے سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان کے 27 اضلاع میں جاری المصطفی کے ریلیف مشن کی تفصیلات پر مشتمل مدلل و موثر بریفنگ دی ، جسے شرکاء کانفرنس نے سراہا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ کانفرنس کے مقررین میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی ، دانشور مجیب الرحمن شامی ، معروف سیاسی تجزیہ نگار سلمان غنی ، لاہور پریس کلب کے سابق صدر ، کالم نگار محسن گورائیہ ، معروف مصنف اور کالم نگار عامر خاکوانی ، ممتاز اینکر میاں حبیب ، بی بی سی سے وابستہ معروف جرنلسٹ وقار مصطفی ، روزنامہ نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر ، کالم نگار دلاور چوہدری ، سٹی 42 کے گروپ ایڈیٹر نوید چوہدری ، معروف کالم نگار صوفیہ بیدار ، روزنامہ بھلیکھا کے چیف ایڈیٹر مدثر اقبال بٹ ، روزنامہ جرات کے چیف ایڈیٹر عرفان اطہر ، معروف کالم نگار رابعہ رحمان ، ممتاز اینکر مزمل سہروردی ، لاہور پریس کلب کی نائب صدر صائمہ نواز چوہدری ، زین بابو ( ڈیلی پاکستان ) ، معروف کالم نگار خواجہ جمشید امام ، نامور شاعر اور کالم نگار اقتدار جاوید ، پی ٹی وی سے وابستہ معروف شاعر اور دانشور سلیم طاہر ، روزنامہ جنگ کے کالم نگار ناصر بشیر ، روزنامہ 92 نیوز کے کالم نگار آغر ندیم سحر ، معروف کالم نگار منشا قاضی ، نیوز ون ٹی وی کے اینکر اور کالم نگار پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی ، روبی عمران ، خالد ارشاد صوفی ( کالم نگار ) سید بدر سعید ( کالم نگار ) ، ناصف اعوان ( کالم نگار ) ، اعظم رانجھا ( پنجابی وی لاگر ) ، سید عارف نوناری ( کالم نگار اخبار جہاں ) ، قاضی روف معینی ( کالم نگار نوائے وقت ) ، زاہد حسن ( پنجابی ٹی وی ) ، حسیب پاشا ، حمزہ بٹ ( جی ٹی وی ) ، توقیر کھرل ( جی ٹی وی ) ، الحاج شیخ محمد علی نقشبندی ، عادل وحید شامل تھے ۔۔ اس موقع پر المصطفی کے حالیہ فلڈ ریلیف مشن سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔۔ نظامت کے فرائض محمد نواز کھرل نے سرانجام دیئے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ المصطفی کی ٹیم کا جذبہ خدمت خلق لائق تحسین اور سیلاب زدگان کے لئے المصطفی کی مخلصانہ خدمات قابل قدر ہیں ۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ۔ سلمان غنی نے کہا کہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ نے سیلاب زدگان کی تکلیف کو ریلیف میں بدلنے کے لئے شاندار کردار ادا کیا ہے ۔ خدمت میں ہی عظمت کا راز پوشیدہ ہے ۔ میاں حبیب نے کہا کہ المصطفی کے رضاکار سیلاب کے دوران ہر جگہ ہر وقت پیش پیش رہے ہیں ۔ دلاور چوہدری نے کہا کہ المصطفی نے سیلاب کے پھیلائے اندھیروں میں خدمت کے چراغ روشن کئے ہیں ۔ ہم خدمت کے سفر میں المصطفی کے ساتھ ہیں ۔ نوید چوہدری نے کہا کہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کا فلاحی کام حیران کن ہے ۔ بریفنگ سن کر دل خوش ہوا ۔ عامر خاکوانی نے کہا کہ آنے والے برسوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کے لئے حکومت پیشگی اقدامات کرے ۔ خدمت کا کام کرنے والی این جی اوز کے مابین کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے ۔ المصطفی کا فلڈ ریلیف مشن متاثرکن ہے ۔ مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ المصطفی کے سیلاب زدگان کے درد بانٹنے کے لئے جوش ، جذبہ اور جنون کے ساتھ دن رات کام کیا ہے ۔ صوفیہ بیدار نے کہا کہ ہم اپنے گھروں سے دور رہ کر خدمت انسانیت میں مصروف المصطفی کے رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ خواجہ جمشید امام نے کہا کہ مخلوق سے بھلائی ہی خالق تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔ المصطفی نے سیلاب کے دوران خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ناصر بشیر نے کہا کہ میں المصطفی کا ایمبیسڈر ہوں ۔ المصطفی کے ساتھ بطور ایمبیسڈر وابستگی میرے لئے اعزاز ہے ۔