المصطفیٰ کے زیراہتمام لاہور میں مزنگ روڈ پر کشادہ ہال میں قائم کئے گئے ” المصطفی خواتین سحر و افطار دسترخوان ” میں رمضان المبارک کے پورے مہینے کے دوران ہر روز سحری اور افطاری کا شاندار اہتمام کیا گیا ۔۔۔ خواتین کے لئے خاص طور پر بنائے گئے ” سحر و افطار دسترخوان ” سے سینکڑوں خواتین نے پورا مہینہ ہر روز استفادہ کیا اور المصطفی کی پرخلوص میزبانی میں سحری اور افطاری کی ۔۔۔ المصطفی دسترخوان میں تشریف لانے والی معزز و محترم خواتین کی مشروبات ، کھجوروں ، فروٹ ، دہی بھلے ، سموسوں ، چپس ، بریانی ، چکن ، مٹن ، سبزی اور دالوں کے سالن ، دہی ، لسی ، انڈہ آملیٹ ، پراٹھا اور چائے سے تواضع کی جاتی رہی ۔ ہر روز کا مینیو مختلف ہوتا تھا ۔۔ اہم بات یہ ہے کہ المصطفی دسترخوان میں حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور پروفیشنل شیف کھانا تیار کرتے ہیں جو صاف ستھرے برتنوں میں پیش کیا جاتا ہے ۔۔ ڈائننگ ہال میں بیٹھنے کا انتظام بھی نہایت پرسکون ، آرام دہ اور باوقار ہے ۔
