المصطفیٰ کی طرف سے قصور کی نواحی بستی میں بھٹوں پر مزدوری کرنے والے خاندانوں کے لئے وسیع پیمانے پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔۔ افطاری کے لئے ایسے مقام کا انتخاب کیا گیا ، جہاں پہ بھٹہ مزدوروں کے سینکڑوں خاندان رہائش پذیر ہیں ۔۔ المصطفیٰ پاکستان کی ٹیم نے بھٹہ مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا اور کھانا کھایا ۔۔ المصطفی کی اس منفرد دعوت افطار میں بھٹوں پر کام کرنے والے غریب خاندانوں کی سینکڑوں خواتین ، بچوں اور مردوں نے بھرپور شرکت کی ۔
