138

سوات کالام کے سیاحتی مقامات پر المصطفیٰ کی صفائی مہم

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں کا سوات کالام سیر وتفریح کے موقع پر میدانوں، پارکوں ، جھیلوں اور سیاحتی مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے دیکھے تو صفائی مہم شروع کر دی ۔ یہ المیہ ہے کہ سیاح صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتے اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات یا کچرے دانوں میں نہیں پھینکنے ۔ سیاح پلاسٹک کی بوتلیں کھانے کے ڈبے اور پلاسٹک کے بیگز سمیت دیگر اشیاء کا کچرا ایسے ہی پھینک کر چلے جاتے ہیں ۔ المصطفیٰ کے رضاکاروں نے صفائی کی اور سارا کچرا اٹھا کر کوڑا دانوں میں ڈالا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں