جنوبی ایشیاء کی ممتاز ترین درسگاہ ’’ جی سی یونیورسٹی لاہور ‘‘ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر علی زیدی کے فادر ان لا سید مجاہد رضا کی آنکھ کا ’’ المصطفیٰ آئی ہسپتال‘‘ میں کامیاب آپریشن المصطفیٰ ہسپتال کے ایچ او ڈی ، اولڈ راوین پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے سرجن کے فرائض سرانجام دیئے ۔۔ اس موقع پر جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر عالی جناب ڈاکٹر اصغر علی زیدی بھی المصطفیٰ آئی ہسپتال تشریف لائے ۔ اس موقع پر ہسپتال کی ایڈمن محترمہ نصرت سلیم نے وی سی صاحب کو ہسپتال سے متعلق بریفنگ دی اور سات ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔۔۔ ڈاکٹر اصغر علی زیدی نے المصطفیٰ آئی ہسپتال کی شاندار کارکردگی اور اعلی معیار کو سراہا ۔ معزز مہمان کو عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید ریاض حسین شاہ جی کا ترجمہ قرآن بھی پیش کیا گیا ۔
440