131

لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( لیجا ) کی وفد کا المصطفیٰ آئی ہسپتال کا دورہ

لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسی ایشن ( لیجا ) کے نمائندہ وفد نےالمصطفیٰ آئی ہسپتال کا دورہ کیا ۔ وفد کی قیادت لیجا کے صدر سدھیر چوہدری کر رہے تھے ۔ اخبارات اور نیوز چینلز کے کامرس رپورٹرز کے اس وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا اور مہمان صحافیوں کوالمصطفیٰ آئی ہسپتال کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ دینے والوں میں تجمل گرمانی ، ڈاکٹر محمد شریف اور محمد نواز کھرل شامل تھے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے المصطفیٰ دسترخوان کا بھی دورہ کیا اور دسترخوان کے کھانے کے معیار اور حسن انتظامات کو سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں