239

چیئرمین ” المصطفے ” جناب عبدالرزاق ساجد کی پاکستان میں المصطفے کی متحرک و مخلص ٹیم کے ساتھ ایک مشاورتی و تربیتی نشست ۔۔۔

محمد نواز کھرل
چیئرمین ” المصطفے ” عبدالرزاق ساجد کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر المصطفے آئی ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ” المصطفے ” کی ٹیم کے ساتھ ایک مشاورتی و تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ نشست کے دوران ملک بھر میں جاری المصطفے کے فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی ۔۔۔ اس بامقصد نشست میں المصطفے کی سی او محترمہ رضوانہ لطیف نے خصوصی شرکت کی اور ٹیم کے جذبوں کو مہمیز دیتی اور حوصلہ بڑھاتی تربیتی گفتگو بھی کی ۔ نشست کے اہم شرکاء میں تجمل گرمانی ، نصرت سلیم ، نواز کھرل ، طارق محمود ، سہیل اختر خان نیازی ، ارحم سلیم قادری ، ملک فیاض اطہر ، حامد رضا ، علی ناصر ، عمران علی ، چوہدری محمد اکبر ، ڈاکٹر ارشاد ، حسیب مصطفے ، علی ہاشمی ، رضوان انصاری ، خرم ، محمد طاہر ، زرنین حاجرہ ، وردہ اجمل ، ماہ نور ، نوید طارق ، ظہیر عباس ، بدیل اکبر ، فہیم عباس ، رانا شہباز ، صفدر علی ، آکاش شامل تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد نے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔ چیئرمین نے اپنی صدارتی گفتگو میں کہا کہ المصطفے کی ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے ۔ ہمارا دکھ سکھ سانجھا ہے ۔ اللہ کریم نے ہمیں اپنی مخلوق کی خدمت کے لئے چن لیا ہے ۔ ہم خدمت خلق کا کام عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں