446

لندن کی مشہور ڈبل ڈیکر ریڈ بسوں پر ایک میگا برانڈ پاکستان مہم کا آغاز

100 ڈبل ڈیکر بسیں پاکستان کی تاریخی یادگار اور سیاحتی مقامات کی شاندار تصاویر کے ساتھ اس کی متنوع ثقافت، تاریخ اور معاشی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں
ایمز رپورٹ ..

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر لندن کی مشہور سرخ بسوں پر برانڈ پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پاکستانی ہائی کمیشن یوکے نے ایک برطانوی پاکستانی کاروباری کمپنی ONE HOMES کے تعاون سے لندن کی مشہور ڈبل ڈیکر ریڈ بسوں پر ایک میگا برانڈ پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے، برانڈ پاکستان مہم ہائی کمیشن کی پاکستان کی 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے تقریباً 100 ڈبل ڈیکر بسیں پاکستان کی تاریخی یادگار اور سیاحتی مقامات کی شاندار تصاویر کے ساتھ اس کی متنوع ثقافت، تاریخ اور معاشی طاقت کو ظاہر کرتی ہیں، بس مہم میں اسلام آباد مونوومنٹ ،مشہور پہاڑی چوٹی K2؛ بادشاہی مسجد؛ ایکسپو سینٹر دبئی اور پاکستان میں تیار ہونے والے 3 ورلڈ کپ فٹ بال کی شاندار تصاویر شامل ہیں ، یہ مہم لندن کے مصروف ترین راستوں پر چلائی جائے گی جن میں آکسفورڈ اسٹریٹ، ایجویئر روڈ، پکاڈیلی سرکس اور لندن کے مشہور ہیروڈز اسٹورز شامل ہیں، جہاں اس مہم کے دوران 10 ملین سے زائد افراد کی جانب سے دیکھے جانےکی امید ہے، اگست کا مہینہ لندن میں سیاحت کا سب سے بڑا موسم ہوتا ہے اور اس لیے پاکستانی ثقافت، تاریخ اور سیاحت کی صلاحیت کو اس کے دلکش مناظر اور دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کے ساتھ دکھانے کا بہترین وقت ہے ، کیونکہ دنیا کے سیاحوں، کوہ پیماؤں اور ثقافت کے دلدا دہ افراد کے لیے پاکستان میں نایاب پرکشش مقامات ہیں، برانڈ پاکستان مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ONE HOMES کے عاقب حسن کا لندن میں مہم شروع کرنے میں ہائی کمیشن کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برانڈ پاکستان مہم پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت، قدیم تاریخ، ثقافتی تنوع پاکستان کے امیج کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں