152

المصطفیٰ آئی ہسپتال میں سعادتوں اور ثوابوں کی بہار

پرچی سے آپریشن تک مفت سہولیات فراہم کرنے والے ” المصطفیٰ آئی ہسپتال ” کے دو نئے فلورز کی تکمیل کے موقع پر ۔۔۔
عظیم نسبتوں ، عظمتوں اور رفعتوں والے مرشد کریم حضرت پیر سید ریاض حسین شاہ جی کی المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں رحمتوں اور برکتوں بھری تشریف آوری ۔۔۔

گفتار اور کردار کی یکجائی سے یکتائی پانے والے باکمال سید زادے کی بہار آفریں آمد سے ہسپتال کا سارا ماحول مہک اٹھا ، المصطفیٰ کا سٹاف چہک اٹھا ۔۔۔ فضائیں گنگنانے لگ گئیں ۔۔ ۔۔ انوار و تجلیات کے چراغ قطار در قطار جلنے لگ گئے ۔۔۔ اور ہر طرف قلندرانہ اداوں والے سید بادشاہ کی نوازشات و عنایات کا چراغاں ہو گیا ۔۔۔ ان مہکتے ہوئے معطر و منور ، جاوداں لمحات کے خوش رنگ مناظر پر مشتمل تصویری جھلکیاں ۔۔۔
اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ اپنے کریم اور عظیم مرشد گرامی کا محبت و عقیدت کے ساتھ والہانہ استقبال کیا ۔۔ ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جی کو المصطفیٰ آئی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔۔۔ قبلہ شاہ جی نے ہسپتال کے معیار اور حسن کارکردگی پر اطمینان کا اظہار فرمایا اور ہسپتال کے سٹاف اور المصطفیٰ کی پوری ٹیم کو خصوصی دعاوں سے نوازا ۔۔۔ حضرت شاہ جی سرکار نے ہسپتال سے ملحق ” المصطفیٰ دسترخوان ” کا بھی معائنہ کیا اور ہر روز سینکڑوں بندگان خدا کو دوپہر اور شام کا معیاری کھانا مفت پیش کرنے کے عمل کی تحسین فرمائی ۔۔۔ قبلہ شاہ جی کا المصطفے آئی ہسپتال کا دورہ المصطفیٰ کی ٹیم کے لئے اعزاز ، فخر اور سعادت کا باعث ہے ۔۔۔ شاہ جی کی آمد سے خدمت انسانیت کے لئے سرگرم عمل المصطفیٰ کی ٹیم کو ولولہ تازہ ملا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں