129

عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم بنوائیں گے ۔ سینیٹر فیصل جاوید کے اعزاز میں سلاؤ میں تقریب

محمد زاہد راجہ ، صاحبزادہ عامر جہانگیر ، رانا عمران ، محمد وقاص ، جہانزیب خان اور چودھری شعبان کا خطاب
راجہ فیض سلطان
پاکستان تحریک انصاف ساؤتھ ایسٹ زون کے صدر محمد زاہد راجہ نے پاکستان سے آئے سینیٹر فیصل جاوید کے اعزاز میں سلاؤ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں صاحبزادہ عامر جہانگیر،رانا عمران،محمد وقاص،جہانزیب خان اور چوہدری شعبان سمیت پاکستان تحریک انصاف لندن کے کارکنوں نے کثیر تعداد شریک کی، اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر الیکشن سے بھاگ رہی ہے اور سپریم کورٹ کے واضع حکم کے بعد اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو زمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی انہوں نے کہا ماضی گواہ ہے کہ ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئی اور ججز کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے اب بھی منظم مہم سازی کرکے جوڈیشری پر حملے کیے جارہے ہیں، تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید،محمد زاہد راجہ ،صاحبزادہ عامر جہانگیر سمیت دیگر کا کہنا تھا پوری دنیا میں آئین و قانون کی بالا دستی ہے مگر “پی ڈی ایم” کی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کرکے آئین کو پامال کر رہی ہے جبکہ ملک معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے جس کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہیں لیکن حکومت عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر خوفزدہ ہے، تقریب کے دوران عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کی سپورٹ میں مالی و عملی بھرپور انداز میں حصہ لیں گے اورعمران خان کو بھاری اکثریت میں جتو ا کر دوبارہ وزیراعظم کی سیٹ پر بٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں