88

Internship letters distribution ceremony المصطفیٰ آئی ہسپتال سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ۔

المصطفیٰ آئی ہسپتال اور لاہور کی دو جامعات ( یونیورسٹی آف لاہور اور سپیریئر یونیورسٹی ) کے مابین طے پانے والے ایم او یو کے تحت المصطفیٰ آئی ہسپتال میں Internship مکمل کرنے والے 35 طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی خصوصی تقریب ۔۔۔۔ میو ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایچ او ڈی اور المصطفیٰ آئی ہسپتال کے سینئر سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری کی خصوصی شرکت اور خصوصی گفتگو ۔۔۔ المصطفیٰ کی مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم اور ہیڈ آف فنانس طارق محمود نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا ۔۔ اس تقریب کو حامد رضا ، محترمہ زرنین حاجرہ ، ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر ارشاد نے کوآرڈینیٹ کیا جبکہ ٹریننگ اور تقسیم اسناد کے سارے عمل میں ڈاکٹر ساجد کاظمی نے مرکزی کردار ادا کیا ۔۔۔۔ تقریب کے اختتام پر طلباء و طالبات کے لئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں