75

“ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ امریکہ ” کے زیر اہتمام نیو جرسی میں تقریب

بیورو رپورٹ امریکہ:
المصطفیٰ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد کی آمد پر المصطفیٰ ریلیف ایڈ یو ایس اے کے زیر اہتمام نیو جرسی کی مسجد ولی میں استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب میں یو کے سے آئے مہمانوں رضوانہ لطیف ، صدف جاوید، المصطفیٰ امریکہ کے ڈائریکٹر عثمان خان نوری، معین گیلانی ، المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انعام الحق، مولانا معروف الرحمان نیویارک ، ڈاکٹر عمر فاروق سمیت خواتین بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ کے پوری دنیا میں فلاحی منصوبے جاری ہیں، ہم نے پورے امریکہ میں المصطفیٰ کا پیغام پہنچانا ہے، المصطفیٰ نے یوکے میں کام کا آغاز کیااور یہ پہلی چیرٹی تھی جس نے آنکھوں کے مریضوں کا علاج شروع کیا۔ المصطفیٰ دنیا بھر میں آنکھوں کا علاج اور آپریشن کررہی ہے، لاہور مزنگ روڈ پر المصطفیٰ آئی ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، آپ سب المصطفیٰ آئی ہسپتال کا ضرور وزٹ کریں، آنکھوں کے مریضوں کو علاج کے لئے المصطفیٰ آئی ہسپتال بھجیں ، اس موقع پر المصطفیٰ کار چیرٹی پراجیکٹ کو بہت سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں