117

میری لینڈ امریکہ میں چودھری ماجد حسین ساہی کی طرف سے عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں استقبالیہ

المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ یو کے کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں امریکی ریاست میری لینڈ میں میں معروف بزنس مین چوُدھری ماجد حسین ساہی نے اپنی رھائش گاہ پر استقبالیہ کا اھتمام کیا، تقریب میں عبدالرزاق ساجد، محمد عثمان خان نوری طارق محمود جامی ، سنئیر صحافی کوثرجاوید، اعجاز ، معین گیلانی سمیت کثیر تعداد میں کاروباری، مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔عبدالرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ نے امریکہ میں فلاحی کاموں کی رفتار کو تیز کر دیا ہے، المصطفیٰ دنیا بھر میں آئندہ دو برسوں میں آنکھوں کے دو لاکھ آپریشن کرنے کا ہدف پورا کرلے گی، المصطفیٰ آنکھوں کے شعبہ میں کام کرنے والی عالمگیر تنظیم ہے، دنیا کے 22ملکوں میں المصطفیٰ کا نیٹ ورک موجود ہے، المصطفیٰ امریکہ کی رجسٹرڈ چیرٹی ہے، مخیر افراد المصطفیٰ سے مالی تعاون کریں، امریکہ میں بے گھر افراد اور بزرگوں کے فلاح بہبود کے منصوبے شروع کریں گے، المصطفیٰ دنیا بھر میں غذا اور خوراک مہیا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے اور ہر ضرورت مند کو گھر کی دہلیز پر آنکھوں اور دیگر امراض کے لئے علاج کی سہولیات مہیا کررہی ہے، عید الاضحی کے موقع پر پاکستان میں سینکڑوں جانور قربانی کرکے غربا میں گوشت تقسیم کریں گے۔ دریں اثنا المصطفیٰ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد کی سربراہی میں چار رکنی وفد امریکہ کا دورہ مکمل کرکے یوکے واپس روانہ ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں