50

“المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” اور ہونسلو جامع مسجد کے اشتراک سے لندن میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پرایک پُروقار تقریب

وجاہت علی خان
معروف فلاحی ادارے “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” اور ہونسلو جامع مسجد کے اشتراک سے لندن میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مئیر آف ہونسلو افضال کیانی اور سابق مئیر کونسلر سمیعہ چودھری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ “ کی طرف سے ہر سال آزادئ پاکستان کا دن منانے پر اس ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا جہاں پاکستان ہمارا وطن ہے وہیں برطانیہ بھی ہمارا وطن ہے جس نے ہمیں ہر طرح کے بنیادی حقوق بھی دئیے اور عزت و شہرت سے بھی نوازا اس لئے ہم ان دونوں ملکوں سے محبت کرتے ہیں، تقریب میں پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جن میں ہونسلو جامع مسجد کے چئرمین راجہ غنظفر علی ، سیکریٹری جنرل شفیق الرحمان، راجہ جاوید اختر دلاور خان اور بیرسٹر عارف ملک نے بھی شرکت کی، تقریب کا آغاز علامہ جعفر بلال برکاتی نے تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول سے کیا اور نظامت کے فرائض “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ“ کی مینیجر سسٹر ظہیرہ نے ادا کئے اس موقع پر “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ“کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے خاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئیے کہ یہ آزادی ہمیں لاکھوں جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی اور بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر ہے ، انہوں نے کہا ہمارا آبائی وطن پاکستان اور حالیہ ملک برطانیہ ہے اور ہمیں دونوں سے محبت ہے اس لئے ہم نے پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ کا جھنڈا بھی لگایا ہے، عبدالرزاق ساجد نے کہا “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ“کے زیر اہتمام یوم آزادی کی یہ تقریب منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم خود اور ہماری نئی نسل اپنے آبائی وطن سے جڑے رہیں، انہوں نے کہا ہندوستان کے مسلمانوں نے قیام پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد اور عزم مصمم کیا جس کی اصل وجہ وہ نعرہ تھا جو پاکستان بنانے کا اصل محرک تھا کہ ’پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ‘‘یہی وہ نعرہ تھا جو تحریک پاکستان کے وقت پورے ہندوستان میں گونجتا رہا اور جس نے ہر کلمہ گو کو اس تحریک کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے پر آمادہ وتیار کردیا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان تو بن گیا لیکن ہم ایک قوم بننے کی بجائے گروہوں اور فرقوں میں تقسیم ہیں، ہونسلو جامع مسجد میں منعقدہ اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے “مسجد” کے ٹرسٹی شفیق الرحمان ، کونسلر حنا میر، “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ“کی مینجنگ ڈائریکٹر صدف جاوید نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، آج سب پاکستانیوں کے لئے تجدید عہد کا دن ہے ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا ہمیں اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کی27ویں شب اور جمعہ کے مبارک روز ایک ایسی عظیم الشّان ریاست عطا فرمائی جو کرّۂ ارض پر مدینے کی ریاست کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا مُلک ہونے کے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز بھی ہے اور ہمیں ان اُمیدوں پر پورا اُترنا ہو گا، مقررین نے کہا پاکستان سے باہر رہتے ہوئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بتانا ہو گا کہ پاکستان جو ہمارا آبائی وطن ہے، اس کی آزادی کے کیا معنی ہیں اور ہماری تہذ ب و ثقافت کیا ہے، تقریب میں” المصطفیٰ “ کی ٹرسٹی اور ڈائریکٹر رضوانہ لطیف، ٹرسٹی شمامہ لطیف اور حسن جاوید نے بھی شرکت کی ،تقریب میں کھانے پینے کی مختلف اشیا کے سٹالز اور بچوں کے لئے باؤنسنگ کاسل بھی لگائے گئے تھے، اس موقع پر “المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ” کی طرف سے ویلنٹریز کی ایک بڑی تعداد نے بھی انتظام و انصرام میں حصہ لیا ، تقریب کے آخر میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پڑھ کر ماحول کو گرما دیا آخر میں آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں