44

لندن کی معروف سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر کا المصطفیٰ آئی ہسپتال کا وزٹ

برطانیہ سے دورہ لاہور پر آنے والے سماجی کارکنوں وفد نے المصطفیٰ آئی ہسپتال کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے مہمانوں کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور تین سالہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔ راجہ اظہر حیات بھی موجود تھے اس موقع پر راجہ جاوید اختر نے گفگو کرنے کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال نے صرف تین سال کے مختصر عرصہ میں دس ہزار مفت آپریشن مکمل کر کے خدمت انسانیت کی عظیم مثال قائم کی ہے ۔ المصطفیٰ دسترخوان میں سینکڑوں افراد کے لئے ہر روز دوپہر اور شام کے کھانے کا بندوبست دیکھ کر دل خوش ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں