57

کامونکی (گوجرانوالہ ) میں المصطفیٰ کے زیراہتمام 63 اجتماعی شادیوں کا سالانہ میگا ایونٹ

المصطفیٰ کے سرپرست اعلی الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب اور وفاقی وزیر سیاحت وصی شاہ چیف گیسٹ ۔۔۔ الحاج شیخ امجد چشتی تقریب کے میزبان ، بانی اور روح رواں ۔۔۔ المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم کی خصوصی شرکت ۔۔۔ کامونکی میں 2007 سے اجتماعی شادیوں کا یہ خوبصورت سلسلہ تسلسل سے جاری ۔۔۔ اب تک 981 شادیاں کروائی جا چکی ہیں ۔۔۔ ہر جوڑے کو اڑھائی لاکھ روپے کا ضروریات زندگی کا سامان بھی دیا جاتا ہے ۔۔ ہر دولہا اور دلہن کے ساتھ آنے والے بیس بیس باراتیوں کی پر تکلف کھانے سے تواضع بھی کی جاتی ہے ۔۔ شاندار تقریب میں سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خان ، پیر سید جمیل الرحمن چشتی ، سید عابد حسین ، شیخ محمد علی چشتی ، لیاقت علی چشتی ، میاں احسن ایوب ، صاحبزادہ محمد عثمان جلالی سمیت علاقہ کی اہم دینی ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیت نے بھرپور شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں