48

المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام برطانیہ بھر میں جاری فلسطین مہم کے سلسلہ میںاسلامک سکالر شیخ مشاري بن راشد العفاسي نے مانچسٹر کے نواحی شہر روچڈیل کی بلال مسجد میں تلاوت قرآن مجید اور نشید سے سماعتوں کو معطر کیا اور خطاب بھی کیا

روچڈیل ۔۔۔ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام برطانیہ بھر میں جاری فلسطین مہم کے سلسلہ میں اسلامک سکالر شیخ مشاري بن راشد العفاسي نے مانچسٹر کے نواحی شہر روچڈیل کی بلال مسجد میں تلاوت قرآن مجید اور نشید سے سماعتوں کو معطر کیا اور خطاب بھی کیا ۔۔۔ اس برکتوں بھرے موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد بلال مسجد میں موجود تھی ۔ مسجد کا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔۔ کویت سے تشریف لانے والے عالمی شہرت کے مالک شیخ صاحب کے ساتھ لوگوں نے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین المصطفی عبدالرزاق ساجد نے بھی خطاب کیا اور غزہ میں جاری المصطفی کے ریلیف مشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ روچڈیل کے اس اجتماع میں فلسطین کے مظلوموں کے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی ۔ شرکاء تقریب نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے اور فلسطین میں جاری المصطفی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا ۔۔ اجتماع میں مسئلہ فلسطین کے حل ، جنگ بندی اور ظلم کے خاتمے کی دعا بھی کی گئی اس موقع پر عبدالرزاق ساجد مسجد بلال کےصدر حاجی فاروق خطاب کر رہے تقرب میں حسن جاوید ، نوازش سلطان ہراج ، نعیم رضا، سعید کیثوت اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار بھی تقریب میں شریک ہیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں