54

برمنگھم کی جامع مسجد الفلاح میں یادگار اور شاندار تقریب ۔۔۔ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کی فلسطین مہم کے سلسلہ میں اسلامک سکالر شیخ مشاري بن راشد العفاسي کا تقریب سے خطاب

روح پرور ماحول ۔۔ ایمان افروز فضا ۔۔۔ مسجد کے تمام ہالز میں سامعین کا ہجوم ۔۔۔ مظلوم فلسطینیوں کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈ ریزنگ ۔۔۔ تقریب میں عرب کمیونٹی کی بھرپور شرکت ۔۔۔ اس موقع پر چیئرمین المصطفی عبدالرزاق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر صاحب درد مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم پر اشکبار ہے ۔۔ ہمارے دل ظلم سہتے فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ہم جنگ کے مخالف اور امن کے حامی ہیں ۔۔ ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کیا جائے ۔ اسلامک سکالر شیخ مشاري بن راشد العفاسي نے تلاوت قرآن مجید سے پورے ماحول کو خوشبودار بنا دیا اور سارا ماحول برکتوں اور رحمتوں کی خوشبو سے مہکنے لگا ۔۔۔ ہر طرف سبحان اللہ سبحان اللہ کی صدا گونج رہی تھی ۔۔۔ نشید سن کر سامعین جھومنے لگ گئے اور وجد کی کیفیت طاری ہو گئی ۔۔ المصطفی تقریب کے شاندار انتظامات کرنے اور فلسطین کے لئے فنڈ ریزنگ میں تعاون کرنے پر الفلاح مسجد کی انتظامیہ ، خطیب اور امام صاحب کی شکرگزار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں