79

اسلام امن کا دین ہے ۔ شیخ مشاری العفاسی

بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی سکالر، خطیب اور قاری شیخ مشاری الراشد العفاسی کا برمنگھم میں انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں‘‘المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ’’کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سےخطاب
قرآن کا نور دُنیا کو امن کی ضمانت دے سکتا ہے اور اسلام امن کا دین ہے، ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی سکالر، خطیب اور قاری شیخ مشاری الراشد العفاسی نے برمنگھم میں انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں‘‘المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ’’کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے فلسطین غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دُعا کرتے ہوئے کہا اللہ تعا لی انہیں آزادی دے ان کی مشکلیں آسان فرمائے، سوڈان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی مشکلات آسان کرے، دُنیا بھر کے انسانوں کو ہدایت فرمائے، انہوں نے کہا اللہ مسلمانوں کی مشکلیں آسان کرے اور ان پر سے عذاب کا خاتمہ کرے،کویت سے تعلق رکھنے والیشیخ مشاری الراشد العفاسی المصطفیٰ کی غزہ کے مظلومین کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ کی تقاریب میں شرکت کریں گے، وُہ ’’المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ‘‘ کی دعوت پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وُہ برمنگھم کے بعد مانچسٹر اور لندن کا دورہ بھی کریں گے، شیخ مشری الفاسی نے برمنگھم میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا اور اپنی تلاوت قرآن پاک سے خاضرین پر سحر طاری کر دیا، اس موقع پر تقریب خطاب کرتے ہوئے ’’المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ‘‘ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے شیخ مشاری الراشد العفاسی کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اُن کی برطانیہ آمد پر یہاں رہنے والے لاکھوں مسلمان ان کی خوش اِلْحانی کے مداح اور ان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اُنہوں نے کہا شیخ مشاری الراشد العفاسی کے شکر گزار ہیں کہ وُہ ہماری دعوت پر برطانیہ تشریف لائے، عبد الرزاق ساجد نے اسرائیل فلسطین کے مابین جاری جنگ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا جنگیں ہمیشہ تباہی لاتی ہیں، یہ جنگ میں بھی فتح کسی کی بھی نہیں ہو گی بلکہ انسانیت ہارے گی دونوں اطراف انسان ہی مر رہے ہیں انہوں نے غزہ میں بچوں سمیت بیس ہزار افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اُمت مسلمہ کے لئے انتہائی دُکھ ذدہ اور افسوسناک ہے وقت اور حالت کا اشد تقاضہ ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر غزہ کے بے آسرا، نہتے اور بے گھر مسلمانوں کی مدد کریں، عبدالرزاق ساجد نے کہا ہم ایک چیریٹی ہونے کی حیثیت سے ’’المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ‘‘ کے پلیٹ فارم سے غزہ کے مظلومین کی ہر ممکن امداد کر رہے ہیں اور انہیں کھانے پینے کی بنیادی اشیا پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ کے نامزد کردہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے لاکھوں پاؤنڈ لاگت کی چیزیں مہیا کر رہے ہیں اُنہوں نے کہا المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ نے فلسطین کے لئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ہے جس کا افتتاح برمنگھم کے انٹرنیشل کنونش سنٹر سے شیخ مشاری الراشد العفاسینی نے کر دیا ہے، تقریب میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے جن میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد موجود تھے، المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خوراک، علاج، ادویات،ہسپتالوں کی تعمیر، طبی آلات، ایمبولینسوں کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں،غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد میں اپنی ٹیم کے ہمراہ مصر اور لبنان ریلیف مشن کے لئے گیا ہوں، المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ‘‘انٹرنیشنل ریڈ کراس‘‘ کے ساتھ مل کر فلسطین میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ واحد چیرٹی ہے جو مذہب اور سیاست سے بالا تر ہو کر فلاحی کاموں میں مصروف ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطین کے مسلمان بے بس، قید ہیں لیکن ان کی طاقت ختم نہیں ہوئی بلکہ پورا عالم اسلام بے بس اور اس کی طاقت ختم ہو چکی ہے، انہوں نے کہا فلسطین کے مسلمان ہماری امداد کے منتظر ہیں، فلسطین کے مسلمان لاشیں اٹھا کر تھک چکے ہیں اورامت مسلمہ تماشا دیکھ رہی ہے، حاتم طائی کی بیٹی کو دیکھ کر آقا نبی کریم ص بے چین ہو گئے اور اپنی چادر اتار کر اس کے سر پر ڈالی تھی، انہوں نے سوال کیا کہ آج امت مسلمہ کی بیٹیوں کے سر کون ڈھانپے گا، تقریب سے فراز یوسف، میکائیل مالا سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، مقررین نے کہا تقریب میں موجود سینکڑوں افراد عہد کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کی بھرپور مدد کریں گے، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں فلسطین کو شیطانوں سے نجات دلائے، تقریب میں المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کی غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی، تقریب کے آخر میں شیخ مشاری العفاسی نے تلاوت قران پاک اور حضور نبی کریم کی بارگاہ میں شنید بھی پیش کی، اس موقع پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے آئمہ کرام، سماجی، سیاسی، دینی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی، منتظمین کے مطابق برطانیہ میں اس قسم کے دو مزید پروگرام بھی ترتیب دئیے جائیں گے جن میں 25 دسمبر کو مانچسٹر اور30 دسمبر کر لندن میں پروگرام ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں