34

المصطفیٰ آئی ہسپتال میں پروفیسر حماد خان ( امریکہ ) اور ثاقب ندیم ( برطانیہ ) کے اعزاز میں شعری نشست ۔۔۔۔ باقی احمد پوری کی صدارت ۔۔۔ سینئر شعراء کی شرکت

امریکہ سے آئے مہمان شاعر ، کالم نگار اور استاد پروفیسر حماد خان اور برطانیہ سے آئے سینئر شاعر ثاقب ندیم کے اعزاز میں المصطفی آئی ہسپتال لاہور کے کانفرنس ہال میں شاندار اور یادگار شعری نشست منعقد ہوئی ، جس کی صدارت باقی احمد پوری نے کی جبکہ محترمہ حمیدہ شاہین ، واجد امیر ، توقیر احمد شریفی ، ڈاکٹر جواز جعفری ، عرفان صادق ، شہزاد نیر نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔۔ اس خوبصورت شعری نشست میں جن شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں زاہد عباس ، عابد حسین عابد ، ناصر بشیر ، صائمہ آفتاب ، سرفراز صفی ، آفتاب جاوید ، افضل ساحر ، ڈاکٹر صغیر احمد صغیر ، سہیل ثانی ، ثوبیہ خان نیازی ، سیدہ فاطمہ غزل ، آغر ندیم سحر ، سیدہ تسنیم بخاری ، کامران ناشط ، نائلہ عابد ، محمد اسلم سعیدی ، ریاض احمد احسان شامل تھے ۔ شعری نشست کی نظامت کے فرائض محمد نواز کھرل نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر المصطفی پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم نے امریکہ اور برطانیہ سے آنے والے مہمانوں اور مقامی شعراء کرام کی المصطفی آئی ہسپتال میں آمد کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء نشست کو المصطفی کی سرگرمیوں اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا ۔۔۔ شعراء کرام نے المصطفی کے خدمت انسانیت کے مشن کی تعریف کی اور قلمی تعاون کا یقین دلایا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں