10

المصطفیٰ نے ریلوے اسٹیشن پر دسترخوان سجا لیا

لوگوں کا سامان ڈھونے والے ، قابل عزت قلیوں کے لئے سجائے گئے المصطفیٰ کے افطار دسترخوان میں ریل مزدوروں اور قلیوں کی بھرپور شرکت ۔۔۔۔ زمین زادوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کی گئی ایک منفرد اور مختلف افطاری ۔۔۔ کبھی نہ بھولنے والی کیفیات ۔۔۔۔ المصطفیٰ ٹیم نے ریلوے پلیٹ فارم پر قلیوں ، مزدوروں اور مسافروں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا ۔۔ اور ان محنت کشوں کی دلداری کی ، ان سے باتیں کیں ، ان کے دکھ سنے ۔۔۔ اکٹھے کھانا کھایا ۔
اس موقع پر ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو بھی افطار باکس پیش کئے گئے ۔۔ المصطفیٰ کی ایک سرسبز کر دینے والی سرگرمی ۔۔۔ ایک خوبصورت شام جو افتادگان خاک کی سنگت میں گزری ۔۔۔ ویل ڈن ٹیم المصطفیٰ ۔۔۔ خدمت میں عظمت تلاش کرنے والے المصطفیٰ کے رضاکاروں کو سلام ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں