لندن میڈیا کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں استقبالیہ تقریب ۔۔۔ کرکٹ ٹیم کو المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ نصرت سلیم نے خوش آمدید کہا ۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے میڈیا کرکٹ ٹیم کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ہسپتال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔۔ میڈیا کرکٹ ٹیم نے المصطفیٰ دسترخوان بھی دیکھا اور المصطفیٰ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔۔۔ کرکٹ ٹیم میں ٹیم کے کپتان غلام حسین اعوان ، وائس کپتان اطہر عباسی ، محسن جعفری ، سلیم صابری ، خاور بشیر راجہ ، عامر خان ، سید کوثر کاظمی ، مسرت اقبال ، ناصر اقبال ، سبطین علی ، وسیم رضا کاظمی ، فیضان عباسی ، غلام عباس اعوان اور نسیم صدیقی شامل تھے ۔۔۔ لندن میڈیا کرکٹ ٹیم کے پیٹرن انچیف سہیل وڑائچ ، ٹیم منیجر طاہر چوہدری اور کوآرڈینیٹر شوکت ڈار ہیں ۔۔
105