ایم ڈی المصطفیٰ محترمہ نصرت سلیم نے پچھلے دنوں ان دونوں انڈسٹریل ہومز کا وزٹ کیا اور سلائی کڑھائی کا فن سیکھنے والی خواتین سے ملاقات کی ۔ المصطفی کے ان انڈسٹریل ہومز میں بیوہ اور غریب خواتین کو مختلف ہنر سکھا کر انھیں معاشی خود مختاری کے راستے پر گامزن کیا جاتا ہے ۔ المصطفی کے ان مراکز سے سینکڑوں خواتین سلائی کڑھائی کا کام سیکھ چکی ہیں ۔ ان خواتین کو المصطفی کی طرف سے سلائی مشینیں بھی پیش کی گئی ہیں ۔۔۔ آیئے خواتین کو با ہنر بنا کر انھیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے مشن میں المصطفی کا ساتھ دیں ۔۔
