مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں خواتین کی بھرپور شرکت ۔۔۔ خواتین کے حقوق اور عورت کو درپیش مسائل کے موضوع پر تقاریر ۔۔۔ تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ آمنہ الفت ، ایجوکیشن یونیورسٹی شعبہ اردو کی سربراہ محترمہ ثروت کاظمی ، پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما محترمہ صبا شیخ ، معروف کالم نگار ، شاعرہ اور ناول نگار محترمہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ، معروف ٹی وی اینکر محترمہ شگفتہ سلیم بٹ ، لیڈز یونیورسٹی کی استاد ، ممتاز ماہر نفسیات محترمہ ڈاکٹر زنیرا قیوم خان ، روزنامہ نوائے وقت کی کالم نگار ، کئی کتابوں کی مصنفہ محترمہ ثوبیہ خان نیازی ، معروف فلم ڈرامہ ایکسپرٹ محترمہ ظواہر سلطانہ بٹ ، روزنامہ کوئل کی ایڈیٹر محترمہ مبشرہ انور ، معروف ماہر تعلیم محترمہ فریحہ کمال ، معروف فلاحی ، سماجی و کاروباری شخصیت محترمہ ایشا تنویر نیاز ، بیکن ہاوس کی استاد محترمہ میمونہ آصف ، محترمہ فرحت خان ، جرنلسٹ محترمہ رابعہ علی شامل تھیں ۔۔ اس موقع پر ایم ڈی المصطفی پاکستان محترمہ نصرت سلیم نے کہا کہ المصطفی خواتین کی خود کفالت اور عورتوں کی معاشی خود مختاری کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے خواتین کا کردار بہت اہم ہے ۔ خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کے لئے مختلف مقامات پر المصطفی کے ووکیشنل سنٹرز کام کر رہے ہیں ۔۔ تقریب کے آخر میں یوم خواتین کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا ۔۔۔ تقریب میں المصطفی ٹیم میں شامل خواتین نے بھی شرکت کی ۔۔۔
