المصطفیٰ کا ایک میگا ایونٹ ۔۔۔ پندرہ سو سے زائد بندگان خدا کے لئے اجتماعی افطاری کا نہایت شاندار اور منظم اہتمام
المصطفیٰ کی میزبانی میں شہر لاہور میں افطاری کا سب سے بڑا دسترخوان ۔۔۔
المصطفیٰ دسترخوان لاہور میں سالانہ گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں عام لوگ بنے خاص مہمان ۔۔۔ گرینڈ افطار ڈنر میں پندرہ سو سے زائد مزدوروں ، ریڑھی بانوں ، معذوروں ، فٹ پاتھوں پر سونے والے بےگھر انسانوں ، مسافروں ، طالب علموں ، بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں ، مردوں اور عورتوں ، غریبوں اور امیروں نے ایک ہی جگہ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر اکٹھے روزہ افطار کیا اور کھانا کھایا ۔۔۔ جہاں بلاامتیاز ہر ایک کو یکساں احترام اور اکرام کے ساتھ بہترین افطاری فراہم کی گئی ۔۔۔ افطاری کے برکتوں بھرے لمحات میں گرینڈ افطار ڈنر کا یہ روح پرور ماحول دیدنی تھا ۔۔۔ بندگان خدا کی جوق در جوق اور شوق در شوق بھرپور شرکت ۔۔۔ بہت بڑے کراونڈ کے باوجود نہ بدنظمی ، نہ افراتفری ۔۔۔ پرسکون ماحول ، منظم انتظامات ۔۔۔ ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ ۔۔۔ گرینڈ افطار ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے اللہ کی مخلوق کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا اور کھانا کھایا ۔۔ گرینڈ افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں المصطفی کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف صاحبہ کی والدہ محترمہ ، لاہور پریس کلب کی نائب صدر صائمہ نواز چوہدری ، معروف سیرت نگار ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ ، بھلیکھا گروپ آف نیوز پیپرز کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ ، ریڈیو پاکستان لاہور کے اسٹیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سہیل بسرا ، پاک چائنہ بزنس فورم کے راہنما محمد راشد سندھو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب کرامت علی ، معروف روحانی شخصیت ، نوائے وقت کا معروف کالم ” نور بصیرت ” لکھنے والے خواجہ نور الزمان اویسی ، روزنامہ طاقت کے چیف ایڈیٹر اویس رازی ، پنجاب اسمبلی کے لا آفیسر چوہدری محمد عاکف طاہر ، معروف آرکیٹکٹ راجہ زاہد جاوید ، سینئر جرنلسٹ اعجاز بٹ ، بیوٹی کلب انٹرپرائزز کی سی ای او فروا افتخار ، ماہنامہ ادب لطیف کے ایڈیٹر مظہر سلیم مجوکہ ، معروف مصنف اور شاعر میاں انیس احمد ، سابق جی ایم سوئی نادرن گیس ، نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر انجیئر عبدالرشید ارشد ، معروف ڈرامہ نگار توقیر بن اسلم ، خاتون صحافی غلام زہرا ، ایوارڈ یافتہ سیرت نگار محترمہ نبیلہ اکبر ، ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر عاطف پرویز ، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے سابق ممبر عدنان لودھی ، محترمہ نرگس ناہید ایڈووکیٹ ، اے ٹی آئی لاہور کے ناظم جنید گرمانی ، ولایت احمد فاروقی ، میوزک ڈائریکٹر نجیب خان ، ریڈیو پاکستان کے معروف پریزینٹر ریاض محمود ، خاتون صحافی محترمہ رابعہ عظمت ، لیڈی رپورٹر محترمہ شبانہ برنی ، محترمہ شاہدہ پروین ، ممتاز ایونٹ آرگنائزر ڈاکٹر مدیحہ بتول ، محمد افضل گرمانی ، احمد گرمانی ، معروف صحافی اور شاعر محمد اسلم سعیدی ، اے جی آفس کے آڈٹ آفیسر رائے شبیر ساجد ، ٹریفک پولیس آفیسر محمد اسحاق کھرل ، معروف ثنا خواں محترمہ حاجرہ فرح شیخ ، سید مشتاق شاہ ، رائے عقیل عباس بھٹی ، محمد نواز فریدی اور دوسرے شامل تھے ۔۔ آخر میں ایم ڈی المصطفی پاکستان محترمہ نصرت سلیم نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔ گرینڈ افطار ڈنر کے شاندار انتظامات اور کھانے کی منظم طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے پر المصطفی ٹیم کے لئے ہدیہ تحسین و تبریک ۔۔۔۔