42

عبدالرزاق ساجد کی مانچسٹر آمد، اہم ملاقاتیں، تقریبات میں شرکت

مانچسٹر کے لوگ اعتماد کے ساتھ اپنے عطیات المصطفیٰ کو دے سکتے ہیں
ڈڈیال آزادکشمیر میں آئی ہسپتال کی تعمیر بہت جلدشروع ہوگی،مالی تعاون کی اپیل

تجمل گرمانی
المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد ایک ہفتہ کے دورہ پر گریٹر مانچسٹر پہنچے، اہنے دورہ کے دوران انھوں نے گریٹر مانچسٹر میں کمیونٹی کی اہم شخصیات، مختلف مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے ارکان اور علما کرام سے ملاقاتیں اور إفطار تقریبات میں شرکت کی۔انھوں نے مولانا افضل نقشبندی سے بولٹن میں اہم ملاقات کی،معروف کاروباری شخصیات بلال غفور،چودھری عبدالکریم،امجد حسین مغل کی دعوت افطار میں شرکت کی،المصطفیٰ کی جانب سے مانچسٹر کے صحافیوں کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔ چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے چیتم ہل میں إفطار پارٹی میں شرکت کی جس میں صحافی چودھری وسیم ، چودھری شاہد انور،اے ٹی آئی کے سابق رہنمائوں دانش وڑائچ، چودھری شہباز، چودھری اعجاز احمد ملہی، راجہ فیض سلطان موجود تھے۔انھوں نے لانگ سائٹ کی معروف کاروباری شخصیت فالکن ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو امجد حسین مغل سے لانگ سائٹ میں واقع ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات اورالمصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے ڈڈیال میں آئی ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر امجد حسین مغل نے کہا کہ عبدالرزاق ساجد دکھی انسانیت کے لئے کام کررہے ہیں،المصطفی غریب اور مستحق افراد میں آنکھوں کی روشنی تقسیم کررہی ہے جس سے بے شمار لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، یہ اللہ تعالی کاکرم ہے۔انھوں نے عبدالرزاق ساجد کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈیوٹی لگائیں انسانی خدمت کے مشن میں آپ کے ساتھ مل کرکام کریں گے، المصطفی پر لوگوں کو اعتماد ہے،مانچسٹر کے لوگ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے عطیات المصطفیٰ کو دے سکتے ہیں، عبدالرزاق ساجد نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عید کے بعد ڈڈیال میں آئی ہسپتال کی تعمیر شروع ہوگی، ہسپتال کے لئے جگہ مل چکی ہے،پہلے تعمیر شروع کریں گے اوربعد میں فنڈ ریزنگ کریں گے،کشمیری برادری تک پیغام پہنچائیں تاکہ وہ ہسپتال کی تعمیر میں مالی تعاون کریں،ہم غزہ میں عالمی اداروں ریڈ کراس، ہاشمی ٹرسٹ اردن کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اوران اداروں کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کر کے غزہ متاثرین تک امدادی سامان پہنچا رہے ہیں،غزہ بارڈر پر المصطفی کے تعاون سے فیلڈ ہسپتال جلد تعمیر ہو گا جہاں غزہ متاثرین کا علاج ہو گا،غزہ متاثرین کے حوصلے بلند ہیں اور اسلام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،وہ اپنی سرزمین سے جڑے ہوئے ہیں، ان کا جذبہ ایمانی مضبوط ہے۔ملاقات کے آخر میں امجد حسین مغل نے لانگ سائٹ کے ریسٹورنٹ میں افطاری دی جس میں مصطفی مغل، حمزہ مغل، اعجاز احمد ملہی سمیت دیگر شریک ہوئے۔عبدالرزاق ساجد نے ڈکنسن روڈ پر واقع معروف اکائونٹنٹ فرم واٹر مارک کے دفتر جا کر وہاں محمد شاہد اور مظہر انجم سے ملاقات کی اور ان سے کھاریاں میں آئی ہسپتال تعمیر کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عبدالرزاق ساجد نے جامعہ الکریمیہ مانچسٹر میں معروف عالم دین علامہ ظفر محمود فراشوی سے ملاقات اور ان کی عیادت کی۔ عبدالرزاق ساجد گریٹر مانچسٹر کے مشہور ٹائون وگن بھی گئے جہاں انھوں نے غلام حیدر مغل سے ملاقات کی جو ایک قدرتی پرفضا مقام پر بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک کیئر ہوم چلا رہے ہیں، غللام حیدر مغل نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق ساہیوال سے ہے، مانچسٹر میں کاروباری مصروفیات کے بعد انھوں نے وگن مستقل سکونت اختیار کرلی ہے، انھوں نے عبدالرزاق ساجد کی تعریف کی اور کہاں کہ انھوں نے زندگی مخلوق خدا کی خدمت کے لئے وقف کردی ہے۔انھوں نے یقین دلایا کہ وہ المصطفی کے فلاحی منصوبوں میں مکمل تعاون کریں گے۔عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں معروف بزنس مین بلال غفور نے سٹاک پورٹ کے ریسٹورنٹ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر راجہ فیض سلطان نے بلال غفور کو یادگاری تصاویر پیش کیں۔المصطفی کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے لیڈز کا دورہ بھی کیا، مکہ مدینہ مسجد میں قاری محمد عاصم کی امامت میں نماز عصر ادا کی، نماز کے بعد قاری عاصم نے خصوصی دعا کرائی اور غزہ میں امدادی کاموں کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ غزہ میں المصطفی مثالی کام کررہی ہے ہمیں چاہئے کہ ان اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔عبدالرزاق ساجد نے قاری عاصم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ المصطفی جلد مصر کے سرحدی علاقے میں ہسپتال تعمیرکرے گی جہاں غزہ متاثرین کا علاج معالجہ ہو گا۔عبدالرزاق ساجد نے بریڈ فورڈ میں جامعہ صفۂ الاسلام کا دورہ بھی کیا۔المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے مانچسٹر میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی جس میں چئیرمین عبدالرزاق ساجد، طاہر چودھری، مصطفی مغل، شیخ اعجاز افضل، راجہ فیض سلطان، امجد حسین مغل، تعصر مفل، دانش وڑائچ، چودھری اعجاز حسین ملہی سمیت دیگر شریک ہوئے۔عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ڈڈیال میر پور آزاد کشمیر میں المصطفی آئی ہسپتال تعمیر کریں گے جہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ہسپتال کے لئے اراضی مل گئی ہے اور نقشہ جات بھی مکمل ہو گئے ہیں،ہسپتال کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ نے ڈھائی لاکھ آنکھوں کے آپریشن مکمل کرلئے ہیں جبکہ آئندہ پانچ لاکھ افراد کے علاج کا ہدف مقرر کیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران غزہ سمیت دنیا بھر میں کھانے کا سامان تقسیم کیا گیا، المصطفی آئی ہسپتال اور المصطفی دستر خوان لاہور میں روزانہ مفت سحری و افطاری کا انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالرزاق ساجد نے پیر ہاشم الدین گیلانی آستانہ عالیہ غوث اعظم بغداد شریف سے خصوصی ملاقات بھی کی۔مانچسٹر کے دورہ کے آخر میں عبدالرزاق ساجد نے معروف کاروباری شخصیت چودھری عبدالکریم سے ملاقات اور ان کی جانب سے دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں