454

حضرت داتا گنج بخش عرس کے موقع پر المصطفیٰ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ

افتتاحی تقریب میںپروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض، میاں خالد حبیب الٰہی، عبدالرشید ارشد، میاں سعید ڈیرے والے موجود تھے
جاوید میاں داد سمیت مختلف قومی شخصیات نے دورہ کیا‘ معائنے، ادویات، طبی معائنہ جات اور ابتدائی طبی امداد کا بندوبست کیاگیا

حامد رضا

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کے موقع پر المصطفیٰ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام تین روزہ فری آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، کیمپ کی افتتاحی تقریب میںالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض، لاہور کے صدر میاں خالد حبیب الہیٰ، عبدالرشید ارشد، میاں سعید ڈیرے والے، نواز کھرل، رانا خالد قادری سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر تمام مہمانوں کی چادر پوشی اور لنگر بھی پیش کیا گیا۔ آئی کیمپ میں ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں آنکھوں کے معائنے، ادویات، طبی معائنہ جات اور ابتدائی طبی امداد کا بندوبست بھی موجود تھا۔ عرس کے موقع پر سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا، آئی کیمپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد سمیت مختلف قومی شخصیات نے دورہ کیا اور المصطفیٰ آئی ہسپتال کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں