373

ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاںطارق مصباح کی طرف سے المصطفیٰ آئی ہسپتال کو پانچ لاکھ روپے کی ادویات کا عطیہ

رپورٹ : حامد خان
ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاںطارق مصباح کی طرف سے المصطفیٰ آئی ہسپتال کو پانچ لاکھ روپے کی ادویات کا عطیہ، ایوان صنعت و تجارت میں ایک سادہ تقریب کے دوران صدر میاں مصباح الرحمان نے المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایگزیکٹو ممبر اویس یاسین، تجمل گرمانی کو ادویات سپرد کیں۔اس موقع پر ایوان صنعت و تجارت کے سیکرٹری شاہد خلیل سمیت صنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ فلاحی دارے معاشرے کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں،فلاحی اداروں کو تعلیم، صحت اور غذائی قلت کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کی مدد کرنی چاہئے، میاں طارق مصباح نے مستحق مریضوں کے لئے پانچ لاکھ روپے ادویات دینے کا اعلان المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈلاہور میں شعبہ او پی ڈی کے افتتاح کے موقع پر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں