375

المصطفیٰ آئی ہسپتال کے مزنگ فری آئی کیمپ میں 35مریضوں کو سفید موتیا کے کامیاب آپریشن کے بعد آنکھوں کی روشنی مل گئی

آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کے دوران مریضوں میں فری ادویات اور چشمے تقسیم کئے گئے
رپورٹ: فیاض اطہر :
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ لاہور میں لگائے گئے فری آئی کیمپ میں 35مریضوں کو سفید موتیا کے کامیاب آپریشن کے بعد آنکھوں کی روشنی مل گئی، آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کے دوران مریضوں میں فری ادویات اور چشمے تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصو صی برطانیہ کے معروف صحافی اور اردو تائمز یو کے کے ایڈیٹر طاہر چودھری تھے جبکہ ڈپٹی کمشنرایف بی آران لینڈریونیوڈاکٹر تنویر حسین بھٹی صدرالمصطفیٰ آئی ہسپتال طارق حمید فضل،خالد حمید فضل،حسیب احمد، زاہد چودھری، ڈاکٹر ز،پیرامیڈیکل سٹاف موجودتھے۔طاہر چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ کے آئی کیمپوں میں وزٹ کرنے کا موقع ملا ہے جتنی محنت اور خلوص سے مریضوں کا علاج جاری ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے، سیو آور چلڈرن ان کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے محصور بچوں کو ایک سو ٹرک راشن بھیجا گیا، المصطفیٰ کو ایک لاکھ مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس کا تمام آن لائن ڈیٹا ان کے پاس موجو د ہے، المصطفیٰ کی ٹیم جا نفشانی سے خدمت انسانیت کے لئے کام کر رہی ہے، برطانیہ میں پاکستانیوں کا پیسیکا جائز استعمال کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المصطفی آئی ہسپتال کی ٹیم غریب افرادکی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورکے کسی ہسپتال میں بھی آنکھ کے مریضوں کی اتنی تعدادمیں سرجری نہیں ہو رہی جتنی المصطفی آئی ہسپتال کے ایک دن میں 35مریضوں کے آپریشن ہو ئے ہیں۔ یہ انتظامیہ اورعملہ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر وں کی ماہرین ٹیم کو مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر ایف بی آران لینڈ ریونیونے کہا کہ ڈاکٹر ناصر کو بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ المصطفی آئی ہسپتال سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ایف بی آرنے ہمیشہ چیئریٹی کرنیوالے ادارے اور مخیر افرادکو آسانیاں فراہم کی ہیں۔۔ڈاکٹرتنویر حسین بھٹی نے کہا کہ اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں ہیں۔ان نعمتوں میں آنکھ ایسی نعمت ہے جس کا احساس تب ہو تا ہے جب انسان کے جسم میں تکلیف ہو تی ہے۔ میری دعاہے کہ المصطفی ہسپتال دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں