384

المصطفیٰ آئی ہسپتال کی جانب سےمزنگ میںچھٹا فری آئی کیمپ

افتتا ح صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نےکیا
نواز کھرل
المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے چھٹے فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا، تقریب میں ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل، خالد حمید فضل، ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف، ارشاد بی انجم ڈائریکٹر فلیٹیز ہوٹل، ایس ایم تقویم،نصرت سلیم‘ ارسلان طاہر و دیگر موجود تھے،میاں اسلم اقبال نے آئی کیمپ کا افتتاح اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، انھوں نے آئی کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال کے طبی عملے کا شکرگزار ہوں جو امراض چشم کے مریضوں کا مفت علاج کر رہا ہے، پاکستان میں مخیر افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے المصطفی آئی ہسپتال مخیر افراد کے عطیات سے چل رہا ہے یہ واحد ہسپتال ہے جو غریبوں کا مفت علاج کررہا ہے پاکستانی قوم میں نیک کاموں کا بہت جذبہ ہے اور وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، المصطفیٰ آئی ہسپتال میں آنکھوں کا وی آئی پی علاج ہو رہا ہے، ہسپتال کی انتظامیہ بہت جانفشانی سے کام کر رہی ہے اور ان کا مقصد اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وہ المصطفیٰ کے تعاون سے سمُن آباد، سید پور، گلشن راوی، اقبال ٹائون،ڈھولنوال سمیت دیگر علاقوں کی ڈسپنسریوں میں فری آئی کیمپ لگائیں گے،المصطفی آئی ہسپتال کے صدرطارق حمید فضل نے کہا کہ آئی ہسپتال میں سفید موتیا کے مریضوں کے لئے پرچی سے آپریشن تک تمام سہولیات مفت ہیں، المصطفی شہر میں واحد ہسپتال ہے جو لینز بھی مفت مہیا کر رہا ہے، ایک ماہ کے دوران چار ہزار مریضوں کا معائنہ اور 200سے زائد آنکھوں کے کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں