382

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،جسٹس محمد قاسم خان کی صاحبزادی محترمہ کشمالہ خان کی شادی

معروف روحانی و علمی شخصیت حضرت علامہ پیر ریاض حسین شاہ کی خصوصی شرکت ، شادی کی تقریب سے پہلے محفل میلاد و قوالی کی محفل ہوئی
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی کی صاحبزادی محترمہ کشمالہ خان کی شادی تقریب میں معروف روحانی و علمی شخصیت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی خصوصی شرکت ۔ شادی کی تقریب دبئی پیلس لاہور میں تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی جبکہ شادی سے پہلے چیف جسٹس ہاؤس میں محفل میلاد اور قوالی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ چیئرمین “ المصطفے “ عبدالرزاق ساجد اور ان کی اہلیہ محترمہ رضوانہ لطیف صاحبہ شادی کی تمام تقریبات میں شریک رہے ۔ شادی تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ( ر ) ثاقب نثار ، قمرالزماں کائرہ ، سابق گورنر لطیف کھوسہ ، جسٹس امیر بھٹی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان سمیت اہم سرکاری ، عدالتی ، سیاسی ، دینی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شادی کی تقریبات میں جناب عبدالرزاق ساجد نے اہم شخصیات سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ تقریب کے شرکاء میں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، چوہدری قمر زمان ، ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون ، انجیئر عبدالرشید ارشد ، ڈاکٹر تسلیم قریشی ، محترمہ نصرت سلیم ، محمد نواز کھرل ، حافظ شیخ محمد قاسم ، تجمل گرمانی ، ارسلان طاہر بھی شامل تھے ۔ ہم ادارہ “ ایمز “ کی طرف سے چیف جسٹس محمد قاسم خان کو صاحبزادی کی شادی پر دعاؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں