لارڈ نذیر احمد کا مزنگ روڈ لاہور پر بروئے کار “ المصطفے آئی ہسپتال “ اور المصطفے دسترخوان کا تفصیلی وزٹ ۔۔ اس موقع پر منعقدہ شاندار تقریب میں نامور اینکر اور کالم نگار سہیل وڑائچ اور معروف بزنس مین میاں طارق شفیع کی بطور مہمان اعزاز خصوصی شرکت ۔۔۔ المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل ، شریعہ بورڈ کی ڈائریکٹر محترمہ نصرت سلیم اور المصطفے ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ناصر چوہدری نے معزز مہمانوں کو ہسپتال کی چار ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صرف چار ماہ کے مختصر عرصہ میں ہسپتال میں ایک ہزار آنکھوں کے آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں اور رواں سال کے دوران 12 ہزار آپریشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔۔۔ لارڈ نذیر احمد نے اپنی تقریر میں المصطفے آئی ہسپتال کی حُسن کارکردگی کو سراہا اور المصطفے کے بانی و سرپرست اعلی الحاج محمد حنیف طیب اور چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد کی شاندار فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میں لندن ، مظفرآباد اور کراچی میں المصطفے کے فلاحی اداروں کا وزٹ کرنے کے علاوہ بنگلہ دیش میں پناہ گزیں مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور داد رسی کے لئے المصطفے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے ہمراہ سفر کر چکا ہوں ۔ 22 ممالک میں المصطفے کا موثر اور منظم نیٹ ورک مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ اس موقع پر سہیل وڑائچ نے کہا کہ المصطفے کی مخلصانہ کوششوں سے ایک لاکھ پچیس ہزار دیکھنے سے محروم آنکھوں کی روشنی پھر سے بحال ہو چکی ہے ۔۔ المصطفے آئی ہسپتال میں صرف چار ماہ میں 10 ہزار او پی ڈی ہونا ایک ریکارڈ ہے ۔۔ ہسپتال کے ساتھ مفت دسترخوان کے آغاز پر المصطفے کی متحرک و فعال ٹیم تحسین اور مبارکباد کی مستحق ہے ۔۔۔ لارڈ نذیر احمد کی المصطفے آئی ہسپتال میں آمد کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کے اہم شرکاء میں المصطفے کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی ، المصطفے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف ، ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین حافظ شفیق الرحمن ، معروف شاعر اور کالم نگار علی اصغر عباس ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدر بو علی شاہ ، ممتاز افسانہ نگار ڈاکٹر امجد طفیل ، تحریک انصاف کے بانی رکن اور معروف دانشور خواجہ جمشید امام ، انجمن طلباء اسلام پنجاب کے صدر راشد مغل ، اسلامک ریسرچ کونسل کے صدر ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ، گجرات یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ، پنجاب حکومت کے سابق کوآرڈینیٹر مذہبی امور مفتی انتخاب احمد نوری ، معروف مصنف ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور ، دربار بابا فرید پاکپتن شریف کے خطیب ڈاکٹر عمران انور نظامی ، تحریک انصاف شعبہ خواتین کی راہنما محترمہ سمیرا بتول ، معروف کالم نگار ناصف اعوان ، اے ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات عامر اسماعیل ، گریژن یونیورسٹی لاہور کے استاد قاضی عمر نظامی ، ممتاز شاعر اور صحافی محمد اسلم سعیدی ، المصطفے ویلفیئر سوسائیٹی ضلع لاہور کے جنرل سیکریٹری مقصود چوہدری ، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے راہنما ڈاکٹر علی سقراط ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت عثمان جٹ ، سابق سٹوڈنٹ لیڈر رائے محمد نواز کھرل ( ننکانہ صاحب ) ، میاں قمر زمان ، سنی اتحاد کونسل کے ترجمان راؤحسیب احمد ، ملک اعجاز ، اکادمی ادبیات لاہور کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمیل ، نیک نام بزنس مین عمر شیخ ، اے ٹی آئی کے سابق راہنما میاں عطاء الرحمن فاروقی ، میاں احسن ایوب ، ندیم سعیدی ، صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کوآرڈینیٹر عبداللہ خان شامل تھے ۔
379