481

مزنگ روڈ لاہور پر “ المصطفے دسترخوان “ کا آغاز

المصطفی آئی ہسپتال لاہور کے زیر اہتمام مزنگ روڈ پر کم آمدنی والے افراد ، مستحق طلباء ، مسافروں ، مزدوروں ، مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت کے لئے “ المصطفی دستر خوان “ کا آغاز ہو گیا ، دستر خوان میں روزانہ 200 افراد کو مفت اور معیاری کھانا پیش کیا جاتا ہے ۔۔ المصطفے دسترخوان کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ، معروف کالم نگار محترمہ مسرت قیوم نے فیتہ کاٹ کر دسترخوان کا افتتاح کیا۔اس موقع پر معروف فلاحی و سماجی خاتون محترمہ لبنی عبدالغفار ، عادل مسعود ، رئیس اقبال ، طارق حمید فضل ، خالد حمید فضل ، ڈاکٹر محمد شریف ، محترمہ نصرت سلیم ، محمد نواز کھرل اور تجمل گرمانی سمیت مریضوں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ مسرت قیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا بہت بڑی نیکی ہے ۔ ہمیں نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک سے روشنی بھی حاصل کرنی چاہیے ۔اللہ تعالی نے دنیا کو عارضی اور آخرت کو ابدی بنایا ہے ۔ہمیں آخرت کی تیاری کےلئے لو گوں کی خدمت کرنی چاہیے ۔المصطفی آئی ہسپتال کی ٹیم شکریہ اورمبارکباد کی مستحق ہے جو خدمت خلق میں مصروف ہے ۔ المائدہ ٹرسٹ کے چیئرمین محمد علی خواجہ نے کہا کہ غریب افرادکو کھانا کھلانا صدقہ جاریہ ہے ۔ المصطفی دسترخوان میں بے روزگار،کم آمدنی والے افراد ، مزدور اور طلباء مفت کھانا کھاسکتے ہیں ۔ محترمہ لبنی عبدالغفار نے کہاکہ المصطفی خدمت خلق کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ محترمہ نصرت سیلم نے کہا کہ المصطفی آئی ہسپتال 18 ہفتوں میں 10ہزارسے زائد آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ اور 1000 آنکھوں کے مفت آپریشن کر چکا ہے اور یہ سفر المصطفے آئی ہسپتال انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں