محمد نواز کھرل
یکم تا 29 رمضان ، ہر روز فری افطار ڈنر ۔۔ 15 ہزار افراد نے استفادہ کیا ۔۔ بس سٹاپوں ، جھگیوں ، بھٹہ مزدوروں اور ہسپتالوں میں بھی افطار پیکٹ تقسیم کرنے
کا عمل پورا رمضان جاری رہا ۔۔۔
یکم رمضان سے 29 رمضان تک 15 ہزار بندگان خدا نے لاہور میں “ المصطفے فری افطار ڈنر “ سے استفادہ کیا اور المصطفے کو خدمت کا شرف اور اعزاز بخشا ۔۔۔ ہر روز المصطفے آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور سے متصل کشادہ پلاٹ میں ہونے والی ہر افطاری سے پہلے مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔ ہر شام “ المصطفے فری افطار ڈنر “ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات بطور چیف گیسٹ شریک ہوئیں ۔۔۔ پُرسکون اور صاف ستھرا ماحول ۔۔۔ معیاری اور وافر کھانے کا بندوبست ۔۔۔ افطاری کے بعد با جماعت نماز کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام ۔۔۔ المصطفے کی ٹیم افطار ڈنر میں تشریف لانے والے ہر فرد کو خصوصی مہمان سمجھتی اور ان کی تواضع اور خدمت کو اپنے لئے سعادت تصور کرتی ۔۔۔۔ اہم بات یہ کہ ہر افطار ڈنر کے جملہ شرکاء ، چیف گیسٹ ، المصطفے آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز ، سٹاف اور المصطفے کے سنیئر ذمہ داران کو بلاامتیاز ایک ہی طرح کا کھانا سرو کیا جاتا ۔۔۔ مرکزی دسترخوان میں ہونے والی روزانہ کی افطاری کے علاوہ بس سٹاپوں ، خانہ بدوشوں کی جھگیوں ، ہسپتالوں اور بھٹہ مزدوروں میں بھی افطاری کے پیکٹس تقسیم کرنے کا عمل ساتھ ساتھ جاری رہا ۔۔۔ رمضان المبارک کے بعد ہر روز دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک کم و بیش 200 مستحق افراد کو دوپہر کا معیاری کھانا کھلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ المصطفے نے “ مفت کھانا سب کے لئے “ کے مشن کے تحت المدینہ ٹرسٹ کے تعاون سے کچن کی تعمیر مکمل کر لی ہے اور یہاں ماہر شیف کی زیرنگرانی تمام کھانا پکایا جاتا ہے ۔ المصطفے دسترخوان کے لئے طارق حمید فضل ، خالد حمید فضل ، سعد بن عطا ، محترمہ مسرت قیوم اور محمد عمر کا خصوصی تعاون قابل قدر اور لائق تحسین ہے ۔
یکم رمضان المبارک سے 29 رمضان المبارک تک “ المصطفے دسترخوان “ میں ہونے والے 29 عوامی فری افطار ڈنر میں بطور چیف گیسٹ شرکت والی شخصیات
سلمان ناصر ( ترجمان حکومت پنجاب )
پروفیسر طفیل سالک ( ممتاز علمی و فکری شخصیت ، جی سی یونیورسٹی لاہور )
اویس یاسین ( کمپنی سیکریٹری لیسکو )
سردار ساجد محمود ( ڈائریکٹر کشمیر سنٹر )
چوہدری منور انجم ( سابق ترجمان محترمہ بینظیر بھٹو شہید )
عزیزالرحمن چن ( صدر پیپلز پارٹی لاہور )
محمد اعظم رانجھا ( مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام )
محسن گورائیہ ( سابق صدر لاہور پریس کلب )
ایثار رانا ( معروف کالم نگار ، ایڈیٹر روزنامہ پاکستان )
حافظ شفیق الرحمن ( صدر ورلڈ کالمسٹ کلب )
میاں حبیب اللہ ( سنیئر کالم نگار ، ایڈیٹر ، اینکر )
چوہدری محمد عاکف طاہر ایڈووکیٹ ( سابق مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام )
فقیر سیف الدین سیف ( ڈائریکٹر فقیر خانہ میوزیم )
پیر سید مصطفے اشرف رضوی ( مہتمم جامعہ حزب الاحناف لاہور )
ناصر بشیر ( نامور شاعر ۔ معروف کالم نگار )
مفتی انتخاب احمد نوری ( سابق کوآرڈینیٹر مذہبی امور حکومت پنجاب )
خواجہ جمشید امام ( بانی ممبر تحریک انصاف ، کالم نگار ، دانشور ، شاعر )
علی اصغر عباس ( سنیئر شاعر ، کالم نگار )
آصف اکبر میر ( ناظم اعلی منہاج علماء کونسل ، ناظم نظام المدارس پاکستان )
ڈاکٹر افتخار بخاری ( صدر کاسمو پولیٹن کلب ، کالم نگار ، مصنف )
ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری ( صدر نعیمئن ایسوسی ایشن ۔ مہتمم المرکز الاسلامی لاہور ، استاد گجرات یونیورسٹی )
مفتی عمران انور نظامی ( خطیب دربار بابا فرید پاکپتن شریف )
ڈاکٹر امجد طفیل ( معروف ماہر نفسیات ، افسانہ نگار ، نقاد ، سابق سیکریٹری حلقہ ارباب ذوق لاہور )
ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ( صدر اسلامک ریسرچ کونسل ۔ پرنسپل جامعہ علمیہ اچھرہ لاہور )
پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی ( کالم نگار روزنامہ جنگ ۔ اینکر جیو تیز ۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت )
علامہ مفتی نعیم جاوید نوری ( پرنسپل جامعہ فیوض القرآن سنت نگر لاہور )
مولانا محمد علی نقشبندی ( راہنما تحفظ ناموس رسالت محاذ )
راؤ حسیب احمد ( ترجمان سنی اتحاد کونسل ، کونسلر سمن آباد لاہور )
محمد احمد شیخ ( معروف برا کاسٹر ، سابق پروڈیوسر ریڈیو پاکستان )
پیر معاذ المصطفے قادری ( معرف روحانی شخصیت )
ڈاکٹر علی سقراط ( صدر یوتھ ونگ حریک انصاف لاہور )
عبداللہ خان ( کوآرڈینیٹر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ )
ڈاکٹر کنول فیروز ( سنیئر شاعر ، مدیر ماہنامہ شاداب )
آغا رب نواز درانی ( سابق سیکریٹری جنرل جے یو پی نیازی )
علامہ عبداللہ ثاقب ( مہتمم جامعہ کریمیہ سدیدیہ بلال گنج لاہور )
عظیم پاشا ( چیف ایگزیکٹو ڈی جان فارمیسی )