المصطفے آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور میں سابق وفاقی وزیر اور “ المصطفےٰ “ کے بانی و سرپرست اعلی الحاج ڈاکٹر محمد حنیف طیب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد شریف ، انجیئر عبدالرشید ارشد ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چودھری ، تجمل گرمانی ، محترمہ نصرت سلیم ، نواز کھرل ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی ، پروفیسر طارق باجواہ ، معین الحق علوی ، دانش وڑائچ ، عطاءالرحمن فاروقی ، رضوان انجم ، طارق جاوید ، ارسلان طاہر ، حامد رضا ، شاہد متین ، رضوان انصاری ، ظہیر عباس ، حاجرہ زرنین ، وردہ ، شہباز ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض محمد نواز کھرل نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر الحاج محمد حنیف طیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخلوق سے بھلائی کے بغیر خالق تک رسائی ممکن نہیں ۔ المصطفی آئی ہسپتال میں کورونا وبا کے دوران صرف چھ ماہ 1311 مریضوں کی آنکھوں کے مفت آپریشن , 25ہزار مریضوں کا معائنہ اور لاہور میں 80سے زائد فری آئی کیمپ لگانا بہت بڑا اعزاز ہے ۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں کم آمدنی والے افراد کے لئے فری دستر خوان میں روزانہ 200سے زائد افراد کو مفت کھانا کھلایا جانا بھی بہت بڑی خدمت ہے ، المصطفے آئی ہسپتال نے بہت کم عرصے میں قابل رشک کام کیا ہے اور ہسپتال کے مستقبل کے منصوبے بھی حوصلہ افزا ہیں ۔ الحاج محمد حنیف طیب نے المصطفے آئی ہسپتال کی چھ ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال کی انتظامیہ اور سٹاف کے جذبے کی تعریف کی ۔ تقریب کے دوران المصطفے آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ناصر چودھری نے کہا کہ آنکھوں کے مستحق مریضوں کے لئے بے لوثُ اور عزت نفس مجروح کئے بغیر علاج کی خدمات جاری ہیں، کورونا کی وجہ سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنکھوں کے آپریشن بند ہیں لیکن المصطفی آئی ہسپتال میں آپریشن جاری ہیں ایک بھی مریض کو آپریشن کے بعد شکایت نہیں ہوئی ۔ المصطفے آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف نے کہا کہ جلد المصطفی انسٹیوٹ آف آپتھا مولوجی قائم ہو گا ۔ المصطفے آئی ہسپتال میں غریب مریضوں کو امیروں کے مہنگے ہسپتالوں سے زیادہ بہتر اور معیاری سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال میں دنیا کی ماڈرن ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر الحاج محمد حنیف طیب نے “ المصطفے دسترخوان “ کا دورہ بھی کیا اور خصوصی دعاؤں سے نوازا ۔۔ تقریب کے شرکاء کو حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جی قبلہ کا ترجمہ قرآن بھی پیش کیا گیا ۔۔۔
550