501

رمضان المبارک کے دوران ’’ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘ کی طرف سے 500 ترجمہ قرآن مجید تقسیم کرنے کی خصوصی مہم

اس ایمان افروز فروغ فکر قرآن مہم کے دوران ، عظیم روحانی پیشوا ، عصر رواں کی اہم ترین علمی ، فکری اور روحانی شخصیت مفکر اسلام مفسر قرآن حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ جی کا عام فہم ، سلیس ، حکمت افروز ، سادہ اور منفرد اسلوب میں کیا گیا ترجمہ قرآن مجید “ تزکرہ “ مختلف شہروں میں اہم شخصیات کو پیش کیا گیا ۔۔ رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کے جھرمٹ میں ہر روز المصطفے دسترخوان میں یکم سے 29 رمضان المبارک تک جاری رہنے والے “ المصطفے فری افطار ڈنر “ میں بطور مہمانان خصوصی شرکت والی اہم کاروباری ، دینی ، ادبی ، صحافتی ، سرکاری اور سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی قبلہ شاہ جی کا ترجمہ قرآن پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں