مری میں جنوری کے مہینے میں زبردست برفانی طوفان آیا، اگرچہ شدید برفباری کی پیشین گوئی تھی تاہم بدلتے موسموں کی صورتحال نے اسے مزید خطرناک بنا دیا بعض علاقوں میں پانچ فٹ تک برف پڑی جس کی وجہ سے ہزاروں سیاح اپنی گاڑیوں سمیت سڑکوں پر پھنس گئے ان کے لئے کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں بچوں کے لیے دودھ تک میسر نہ تھا. جیسے ہی میڈیا میں صورتحال کے بارے میں آگاہی ہوئی تو المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین عبدالزاق ساجد نے پاکستان آفس کو فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم. دیا جس کی روشنی میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریلیف آپریشن شروع کر. دیا جو دودن جاری رہا چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ مری میں برفباری سے ہونے والی تباہی کے فوری بعد المصطفیٰ کی امدادی ٹیموں کو ایمبولنسوں کے ذریعے خصوصی طورپ لاہور سے مری روانہ کیا گیا ، ان ٹیموں میں امدادی رضاکار، میڈیکل عملہ اور ریسکیو عملہ شامل تھا جنھوں نے مری پہنچ کر فوری طور پر کنڈانہ میں پھنسے ہوئے سیاحون کو محفوظ مقامات پر منتقل، بچوں کو دودھ اور جوس کے پیکٹ، ابلے ہوئے انڈے، ڈبل روٹی، بسکٹ، پینے کے صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کیں، اس موقع پر برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو باہر نکالا گیا جبکہ برفباری سے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی،مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے خواتین ، بچوں اور دیگر افراد کو بسوں پر سوار کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے، عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ مری میں قیامت صغری برپا ہو گئی اور سرکاری اور فلاحی اداروں کی امدادی ٹیمیں بروقت رییف اینڈ ریسکیو آپریشن شروع نہ کرتی تو انسانوں ہلاکتوں میں اضافے کا خظرہ تھا، المصطفی کے رضا کاروں نے شدید سردی، برفباری ، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر مصیبت میں پریشانی میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جس طرح خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، انھوں نے امدادی کاموں کی تکمیل پر ٹیم کے سربراہ فیاض اطہر ملک، حسیب مصطفیِ ، آکاش اور دیگر کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ المصطفیٰ کی ٹیمیں ہرمصیبت اور مشکل کی گھڑی میں قومی خدمت کے لئے ہردم تیار ہیں،انھوں نے سانحہ مری میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی شہدار کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی کے متاثرین اور موقع پر موجود سرکاری اداروں نے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو سراہا جنہوں نے نہایت کھٹن حالات میں مدد فراہم کی۔
315