افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت
المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ساتھ قائم کئے گئے المصطفی فری دسترخوان میں شام کا مفت کھانا شروع کرنے کی افتتاحی تقریب۔ تقریب کی صدارت سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ پنجاب اسمبلی کے رکن میاں مرغوب احمد ، وزیراعلٰی شکایات سیل کے چیئرمین عبدالسلام بزدار ، پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین افضل دھرالہ ایڈووکیٹ اور انجمن تاجران لاہور کے جنرل سیکریٹری سہیل بٹ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ المصطفی دسترخوان میں دوپہر کے کھانے کے بعد اب شام کا مفت کھانا بھی شروع ہونا خوش آئند ہے ۔ ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرنا بہت بڑی نیکی ہے ۔
عبدالسلام بزدار نے کہا کہ المصطفی دسترخوان میں مخلوق خدا کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کرنا خیر اور بھلائی کا مشن ہے ۔ بندگان خدا کو مفت کھانا کھلانا صوفیا کی روایت کا تسلسل ہے ۔ میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مستحق افراد کو مفت کھانا فراہم کرنا رضائے الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ افضل دھرالہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مفت کھانا کھلانا صوفیانہ عمل ہے ۔ تقریب سے المصطفی آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اکرم ، پنجاب بار کونسل کے ممبر رانا طفیل نون ایڈووکیٹ ، ہوپ سوسائٹی برائے بحالی معزوراں کے صدر ڈاکٹر خالد نیازی ، اے ٹی آئی پنجاب کے نائب ناظم عطاء الرحمن ، المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی ، نصرت سلیم اور نواز کھرل نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے شرکاء میں خواجہ جمشید امام ، حسن زیبا ، نبیلہ اکبر ، کوثر نور سولنگی ، لیاقت علی ، ڈاکٹر اسحاق رحمانی ، ارسلان طاہر ، ولایت احمد فاروقی ، صبا چوہدری ایڈووکیٹ ، عمر شیخ ، اسلم سعیدی ، ندیم سعیدی ، اکبر چوہدری اور دیگر شامل تھے ۔